Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںعالمی

کولمبیئن تاجر نے حشرات کی خرید و فروخت کے لیے نئی کرپٹو کرنسی ایجاد کر لی

By Akhtar Rasool
نومبر 22, 2021 2 Min Read
0

کولمبیا : کولمبیا کے ایک تاجر نے لمبے سینگوں والے سیاہ بھنوروں (بیٹلز) کی تجارت کے لیے اپنی کرپٹوکرنسی وضع کی ہے

ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے یہ کام  بین الاقوامی تجارت میں  بھاری کمیشن سے بچنے کے لیے کیا ہے

واضح رہے کہ جاپان ان بھنوروں کی فروخت کا سب سے بڑی مارکیٹ ہے، جہاں بچے اور نوجوان انہیں پالتو جانور کے طور پر رکھتے ہیں

کولمبیئن کمپنی ٹیرا وائیوا ایک عرصے سے بھنوروں کو جاپانی بازاروں میں بیچ رہی ہے۔ کمپنی سے وابستہ کارمیلو کیمپوس کہتے ہیں کہ یہ ایک متبادل طریقہ کار ہے جس کی بدولت جاپان اور دنیا کے دیگر علاقوں میں بڑے کمیشن اور فیس کو کم کیا جاسکتا ہے

یہ کمپنی بالخصوص ہرکولیس، نیپچونس اور ایلیفینٹ بھنوروں کی تجارت کرتی ہے۔ جاپان میں ایک جوڑے کی قیمت تین سو ڈالر تک ہوتی ہے ۔ اس دوران کئی افراد کے ہاتھوں کمیشن جاتا ہے جن میں سیلزمین کا حصہ دس فیصد تک ہوتا ہے

کولمبیا والوں نے لمبے سینگ والے بھنورے ’کابوٹومیوشی‘ کے نام پر اس کرنسی کا نام کے میوشی کوئن رکھا گیا ہے۔ صرف کولمبیا میں ہی اسے دو سو بیس کمپنیاں اور تاجر استعمال کر رہے ہیں۔ ان میں لباس، ضروری آلات کی دکانیں اور کیفے شامل ہیں۔ اس ضمن میں کمپنی کوئن کی دوبارہ فروخت پر اپنا حصہ وصول کرتی ہیں

2019ع میں اس کرپٹوکرنسی کی قدر تیس امریکی سینٹ تھی، جو اب بڑھ کر 1.84 ڈالر ہوچکی ہے۔ اب وہ اس کرنسی کو پورے ملک میں پھیلانا چاہتے ہیں تاکہ لوگ اس سے اپنے گھریلو بِل بھی ادا کر سکیں

لمبے سینگوں والا بھنورا سترہ مہینوں تک زندہ رہتا ہے، اس کی جسامت انسانی ہتھیلی تک ہو سکتی ہے۔ جاپان میں اسے پالتو بنا کر رکھا جاتا ہے اور مرنے پر محفوظ کرکے اسے اکثر لاکٹ کی صورت میں بھی پہنا جاتا ہے.

Tags:

Colombian Business ManCrypto Currency
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

ایل سلواڈور میں بٹ کوائن سٹی کا منصوبہ، جہاں کوئی ٹیکس نہیں لیا جائے گا

Next

’مُردہ شخص‘ سرد خانے میں رات گزارنے کے بعد زندہ ہو گیا

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme