Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںقومی

نوازشریف حکومت اور عوام کو دھوکا دے کر لندن گئے، اسلام آباد ہائی کورٹ

By Akhtar Rasool
ستمبر 30, 2020 2 Min Read
0

اسلام آباد ہائی کورٹ نے ریمارکس دیئے ہیں کہ نوازشریف حکومت اور عوام کو دھوکا دے کر لندن گئے. یہ رمارکس تب دیے گئے جب ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ سابق وزیراعظم نوازشریف نے ایک دفعہ پھر وارنٹس گرفتاری وصول کرنے سے انکار کردیا ہے

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل اٹارنی جنرل طارق کھوکھر کی جانب سے رپورٹ اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش کی گئی ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف نے ایک دفعہ پھر وارنٹس گرفتاری وصول کرنے سے انکار کردیا ہے. رپورٹ کے مطابق پاکستانی ہائی کمیشن کے نمائندے وارنٹس کی تعمیل کے لیے دوبارہ ایون فیلڈ اپارٹمنٹس گئے لیکن ایون فیلڈ اپارٹمنٹس پر موجود شخص نے وارنٹ گرفتاری وصول کرنے سے انکار کردیا۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ نوازشریف کے وارنٹس گرفتاری کی قونصل اتاشی کے ذریعے پھر تعمیل نہیں ہو سکی ہے. قونصل اتاشی حسن نواز کے سیکرٹری وقاراحمد کے فون کرنے اور درخواست پر دوبارہ وارنٹس لے کر گئے، لیکن کسی نے وارنٹ وصول نہیں کیے. ذاتی حیثیت میں پہلی بار جانے پر بھی اتاشی سے کسی نے وارنٹس وصول نہیں کئے تھے

رپورٹ پر جسٹس محسن اختر کیانی نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے حوالے سے سخت ریمارکس میں کہا کہ ملزم حکومت اور عوام کو دھوکہ دے کر لندن گیا، جو اب لندن میں بیٹھ کر عوام اور حکومت پر ہنستا ہوگا.

جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ کل نواز شریف واپس آکر یہ نہیں کہہ سکتے کہ مجھے وارنٹ گرفتاری کا علم نہیں تھا. ان کا بیرون ملک جانا پورے نظام کی تضحیک ہے، آئندہ وفاقی حکومت کو بھی خیال رکھنا چاہیے کہ کیسے کسی کو باہر جانے دینا ہے

عدالت  نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ اس ایک کیس کی وجہ سے باقی کیس التواء کا شکار ہیں، ہزاروں کیس زیرِ التواء ہیں اور ہم یہاں اس ایک کیس میں وقت ضائع کر رہے ہیں.

عدالت کا کہنا تھا کہ جتنی کوشش ایک مجرم کو وارنٹ پہنچانے میں لگ رہی ہے، اتنی کوشش سے کئی سائلین کو ریلیف دیا جاسکتا ہے. عدالت، حکومت، دفتر خارجہ اور ہائی کمیشن مل کر ایک وارنٹ کی تعمیل کرارہے ہیں۔

عدالت نے انتہائی سخت رمارکس دیتے ہوئے کہا کہ مجرم (نواز شریف) کا رویہ انتہائی شرمناک ہے، لندن میں موجود قونصل اتاشی کا بیان ویڈیو لنک کے ذریعے کریں گے، عدالت نے کیس کی مزید سماعت سات اکتوبر تک ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ عدالت نے العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے ہیں. گذشتہ سماعت پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا تھا کہ نواز شریف وارنٹ وصول کرنے کے لیے تیار ہیں، اس حوالے سے نوازشریف کے نمائندے نے پاکستانی ہائی کمیشن کو آگاہ کیا ہے۔ لیکن آج ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ سابق وزیراعظم نوازشریف نے ایک دفعہ پھر وارنٹس گرفتاری وصول کرنے سے انکار کردیا ہے

Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

دوا کے بغیر کینسر کے خلیات کو تباہ کرنے کا کامیاب تجربہ

Next

بھارتی حکومت کی جانب سے ہراساں کیے جانے پر  ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کام بند کردیا

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme