کراچی – سندھ کے وزیر برائے سماجی بہبود ساجد جوکھیو نے انکشاف کیا ہے کہ صوبائی حکومت نے سات ہزار این جی اوز کی رجسٹریشن منسوخ کردی ہے
سندھ اسمبلی اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران ساجد جوکھیو نے بتایا کہ صوبے میں 12043 این جی اوز رجسٹرڈ ہیں
صوبائی وزیر برائے سماجی بہبود ساجد جوکھیو نے کہا کہ سات ہزار این جی اوز کی رجسٹریشن منسوخ کردی ہے، صوبائی کابینہ نے رپورٹ دیکھ کر این جی اوز کی رجسٹریشن منسوخ کی
ان کا کہنا تھا کہ اکیس این جی اوز کو مالی امداد دی ہے، این جی اوز کی رجسٹریشن کی تصدیق کرنا ضروری ہے
ساجد جوکھیو نے کہا کہ 1961 کے رول کے مطابق این جی اوز وفاقی اور صوبائی دونوں سطح پر این جی اوز رجسٹرڈ ہوتی ہیں، اب اس میں کچھ تبدیلیاں لائی جا رہی ہیں.