Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

’این ایف ٹی‘ کو سال 2021ع کا جدید ترین لفظ قرار دے دیا گیا

By Akhtar Rasool
نومبر 28, 2021 2 Min Read
0

گلاسگو – آج کے دور میں مستعمل کئی ایسے الفاظ ہیں جن کا کچھ عرصہ پہلے کوئی وجود نہیں تھا، آج کی جدید ترین دنیا میں بدلتے ہوئے حالات اور نت نئی ایجادات اپنے ساتھ ساتھ نئے الفاظ بھی لے کر آتے ہیں

ایسا ہی ایک لفظ ”نان فنج ایبل ٹوکن“ یا ”این ایف ٹی“ بھی ہے، کولنز ڈکشنری نے اسے سال 2021ع کا لفظ قرار دیا ہے، کیونکہ اس سال لفظ ”این ایف ٹی“ کے استعمال میں فیارہ ہزار فیصد اضافہ ہوا ہے

اس کے علاوہ کلائمٹ اینزائٹی، نیوپروناؤن، چیوگی اور کرپٹو جیسے الفاظ کو بھی اس فہرست میں شامل کیا گیا ہے

واضح رہے کہ این ایف ٹی ڈجیٹل تصاویر اور اثاثے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ ایسے ڈجیٹل اثاثوں کے لیے استعمال کیا جاتا ہے جس کے کلی حقوق اسے خریدنے والے کے پاس ہوتے ہیں

اگر لوگ ان کے ٹویٹس اور میمس بناتے ہیں تو اصل مالک سے انہیں خریدنا ہوگا۔ اب تک ہم این ایف ٹی وڈیو اور تصاویر کو لاکھوں بلکہ کروڑوں روپے میں فروخت ہوتا دیکھ چکے ہیں

اسی طرح ”نیو پروناؤن“ حرفِ ضمیر ہے، لیکن یہ He (مرد) اور She (عورت) کی بجائے، بے جنس انسان کے لیے استعمال کیا جارہا ہے

ٹک ٹاک پر ایک لفظ ”چیوگی“ عام ہے، جسے نئی نسل استعمال کر رہی ہے۔ اسے متروکہ اور پرانی شے یا بات کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے

اس کے علاوہ 2020 کے بعد سے اب تک ”لاک ڈاؤن“ کا لفظ دنیا بھر میں استعمال کیا گیا اور اسے بھی کولنز ڈکشنری میں نمایاں جگہ دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ ”ڈبل ویکسڈ“ اور ”ہائبرڈ ورکنگ“ کے الفاظ بھی عام ہوچکے ہیں

اس حوالے سے کولنز ڈکشنری کے سربراہ ایلکس بی کروفٹ نے بتایا کہ این ایف ٹی کے تحت کئی اشیا آتی ہے اور یوں بہت تیزی سے مقبول ہوا۔ یہی وجہ ہے کہ اسے سال 2021 کا لفظ قرار دیا گیا ہے۔ پہلے دس الفاظ کی فہرست میں اس کے بعد چیوگی، کلائمٹ اینزائٹی، کرپٹو، ڈبل ویکسڈ، ہائبرڈ ورکنگ، میٹاورس، نیوپروناؤن، پنگ ڈیمک اور ریجنسائکور شامل ہیں.

Tags:

NFT
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

نمرتا کماری سے نوشین کاظمی تک، کیا اس بار انصاف ہو پائے گا؟

Next

سوشل میڈیا پر چینی اور کورین ایئرپورٹس کو بھارتی ایئرپورٹ دکھانے پر بی جے پی حکومت کی سبکی

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme