Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںعالمی

سوشل میڈیا پر چینی اور کورین ایئرپورٹس کو بھارتی ایئرپورٹ دکھانے پر بی جے پی حکومت کی سبکی

By Akhtar Rasool
نومبر 28, 2021 2 Min Read
0

نئی دہلی – بھارتی ریاست اترپردیش میں اگلے سال انتخابات ہونے ہیں، اس سے قبل حکمراں جماعت بھارتیہ پارٹی (بی جے پی) ریاست بھر میں متعدد انفراسٹرکچر پراجیکٹس کا سنگ بنیاد رکھ رہی ہے

جمعرات کے روز بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے اترپردیش کے شہر نوئڈا میں ایک ایئرپورٹ کا سنگ بنیاد رکھا، مقامی میڈیا کے دعوے کے مطابق یہ انڈیا کا سب سے بڑا ایئرپورٹ ہوگا

لیکن مضحکہ خیز صورتحال اس وقت پیدا ہوئی، جب اس ایئرپورٹ کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد بھارت کے سرکاری محکموں اور بی جے پی رہنماؤں نے ایئرپورٹ کی تصاویر شیئر کرنا شروع کردیں، کیونکہ جن ایئرپورٹس کی یہ تصاویر تھیں ان کا بھارت میں کوئی وجود ہی نہیں

جن دو ایئرپورٹس کی تصاویر ٹوئٹر پر سرکاری یا بے جے پی کے لوگوں کے اکاؤنٹس سے شیئر کی گئیں ان میں چین کا بیجنگ انٹرنیشنل ایئرپورٹ بھی شامل ہے

مودی سرکار کے رہنماؤں نے چین اور جنوبی کوریا کے انٹرنیشنل ائیرپورٹس کی تصویریں لگا کر اپنے انفراسٹرکچر کی کامیابوں کے ثبوت کا راگ الاپنا شروع کر دیے

جس پر چینی میڈیا کے صحافی نے بی جے پی کے رہنماؤں اور وزراء کا جھوٹ بے نقاب کرتے ہوئے تمام ٹوئٹس اکٹھے کرکے سوشل میڈیا پر شئیر کر دیے

شین شوائی نامی صحافی نے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ بھارت کے وزرا اور سرکاری حکام چینی ایئرپورٹ کی تصاویر کو اپنی کامیابی کے ثبوت کے طور پر پیش کررہے ہیں

صرف چینی صحافی ہی نہیں، بلکہ بھارتی صحافی اور فیکٹ چیکر محمد زبیر بھی انڈین حکومت کا مذاق اڑاتے ہوئے نظر آئے

محمد زبیر نے ایک ٹویٹ میں ان ٹویٹس کی تصاویر لگاتے ہوئے کہا کہ ’بی جے پی وزرا اور سرکاری ہینڈلز بیجنگ انٹرنیشل ایئرپورٹ کی تصاویر کو نوائڈا ایئرپورٹ قرار دے رہے ہیں۔‘

بھارتی نیوز چینلز نے بھی ان تصاویر کو شاید بغیر فیکٹ چیک کیے چلانا شروع کردیا۔ بھارت میں ایک اور فیکٹ چیکر عزیر رضوی نے ایک ٹویٹ میں اس طرف توجہ دلاتے ہوئے کہا کہ یہ تصویر جنوبی کوریا کے انچیون ایئر پورٹ کی ہیں

نوئڈا میں زیرتعمیر ہوائی اڈے کا نام ’نوائڈا انٹرنیشنل ایئرپورٹ‘ یا ’جیور ایئرپورٹ‘ رکھا گیا ہے۔ اس کا کل رقبہ پانچ ہزار ایکڑ ہے اور اسے ایک سوئس ایئرپورٹ کمپنی تعمیر کر رہی ہے

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس ایئرپورٹ پر مجموعی طور پر انتیس ہزار پانچ سو ساٹھ کروڑ روپے خرچ کیے جائیں گے.

Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

’این ایف ٹی‘ کو سال 2021ع کا جدید ترین لفظ قرار دے دیا گیا

Next

کمسن بہن بھائی، جو اپنے والدین سے بھی زیادہ بوڑھے دکھائی دیتے ہیں

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme