Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

کمسن بہن بھائی، جو اپنے والدین سے بھی زیادہ بوڑھے دکھائی دیتے ہیں

By Akhtar Rasool
نومبر 28, 2021 2 Min Read
0

جھاڑکھنڈ – بھارتی ریاست جھاڑکھنڈ میں دو  کمسن بہن بھائی ایسے بھی رہتے ہیں، جن کی عمریں اگرچہ صرف تیرہ اور چھ سال ہیں، مگر وہ اپنے والدین سے بھی زیادہ بوڑھے اور عمر رسیدہ نظر آتے ہیں

بہن کا نام انجلی اور بھائی کا نام کیشو ہے، یہ دونوں بہن بھائی پیدائشی طور پر ایک ساتھ پروجیریا اور کیوٹس لیکسا نامی دو نایاب اور لاعلاج بیماریوں میں مبتلا ہیں

یہ پیدائشی بیماریاں ہیں، جن کی وجہ سے ایک بچہ ابتدائی عمر ہی سے نہ صرف بوڑھا دکھائی دینے لگتا ہے، بلکہ وہ اندرونی طور پر بھی بڑھاپے کے امراض میں مبتلا ہوجاتا ہے

اگرچہ ان میں سے ایک بیماری بھی بہت کم لوگوں کو ہوتی ہے، لیکن بدقسمتی سے انجلی اور کیشو ان دونوں بیماریوں کا ایک ساتھ شکار ہیں جس کے باعث ان کی زندگی بہت مشکل ہوگئی ہے

ان کے چہرے کی کھال عمر رسیدہ افراد کی طرح جھریوں سے بھری اور لٹکی ہوئی ہے، جبکہ یہ دونوں مختلف ایسی بیماریوں میں بھی مبتلا ہیں جو عموماً بڑھاپے میں لاحق ہوتی ہیں

اپنی اس ہیئت کی وجہ سے انجلی کو اسکول میں بھی دادی اماں، بڑی بی، بڑھیا اور اس جیسے نہ جانے کتنے ہی توہین آمیز القابات کا اکثر سامنا کرنا پڑتا ہے

عالمی میڈیا میں ان بہن بھائی کا قصہ پہلی بار 2016ع میں رپورٹ ہوا تھا جب انجلی سات سال کی اور کیشو صرف ایک سال کا تھا

اس رپورٹ میں ان بچوں کے والدین نے اپنے مسائل بیان کیے تھے اور بتایا تھا کہ وہ اتنے مالدار نہیں کہ اپنے بچوں کے لیے مہنگی دوائیں خرید سکیں

جب یہ خبر میڈیا میں آئی تو ’’کیئر ٹوڈے فنڈ‘‘ نامی ایک تنظیم نے ان سے رابطہ کرکے بچوں کے لیے دواؤں کا مفت بندوبست کیا

اس کے علاوہ، بچوں کے دوسرے اخراجات بھی اسی تنظیم نے اپنے ذمے لے لیے اور چہرے کی جھریاں کم کرنے کے لیے ان کی مفت سرجری بھی کروائی

اب چند روز قبل ان دونوں بچوں کی ایک نئی وڈیو بھی جاری کی گئی ہے، جس میں وہ پہلے کی نسبت بہتر دکھائی دے رہے ہیں جبکہ ان کے چہروں پر جھریاں بھی قدرے کم ہیں

وڈیو میں ان بہن بھائی کو کھیلتے کودتے اور پڑھتے ہوئے دکھایا گیا ہے، جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ مخیر حضرات کے عطیے اور میڈیا میں آنے والی خبروں کی بدولت انہیں اپنی زندگی بہتر بنانے میں خاصی مدد ملی ہے.

Tags:

Progeria and Cautus lexa
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

سوشل میڈیا پر چینی اور کورین ایئرپورٹس کو بھارتی ایئرپورٹ دکھانے پر بی جے پی حکومت کی سبکی

Next

حکومت پیٹرول اور ڈیزل پر کتنا منافع کما رہی ہے؟

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme