کوئنز لینڈ – آسٹریلیا کے کوئنز لینڈ میں ایک خاتون نے غصے میں آکر قرنطینہ ہوٹل کو آگ لگادی
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق قرنطینہ ہوٹل کو آگ لگانے والی خاتون اور ان کے دو بچوں کو قرنطینہ ہوٹل میں ٹھہرایا گیا تھا
خاتون کو ہوٹل کو آگ لگانے کے الزام میں فوری طور پر گرفتار کرلیا گیا ہے
قبل ازیں خاتون کو اپنے دو بچوں کے ساتھ دو ہفتوں کے لیے قرنطینہ میں رہنے کا حکم دیا گیا تھا
یہ واقعہ صبح کے وقت پیش آیا تھا. جب شمال مشرقی شہر کیرنز میں واقع پیسیفک ہوٹل کی اوپری منزل کو خاتون نے آگ لگائی تو وہاں 160 سے زائد افر3 قرنطینہ میں تھے، جنہیں ہنگامی طور پر باہر نکالا گیا. عمارت کو کافی نقصان پہنچا ہے تاہم تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
آسٹریلین میڈیا کے مطابق اکتیس سالہ خاتون کسی دوسری ریاست سے کوئینز لینڈ میں آئی تھیں، لیکن انہیں قرنطینہ میں معین مدت تک رہنے کا حکم دیا گیا تھا جس پر خاتون شدید نالاں تھیں
قرنطینہ میں کچھ دن گزارنے کے بعد خاتون نے اپنے بستر کے نیچے آگ لگائی۔ جو دیکھتے دیکھتے بھڑک اٹھی
ہوٹل ذرائع کے مطابق قیام کے دوران خاتون نے اپنے رویے سے ملازمین کو مسلسل پریشان کر رکھا تھا.