Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںقومی

گوادر میں احتجاج کرنے والوں کے تمام مطالبات تسلیم کرلیے، صوبائی مشیر داخلہ

By Akhtar Rasool
دسمبر 5, 2021 2 Min Read
0

کوئٹہ – وزیر اعلیٰ بلوچستان کے مشیر برائے داخلہ میر ضیا لانگو نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت نے ‘گوادر کو حق دو تحریک’ شروع کرنے والوں کے تمام مطالبات تسلیم کر لیے ہیں

ہفتہ کو دھرنے کے شرکا کے قائد سے ملاقات کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے میر ضیاء لانگو نے مولانا ہدایت الرحمان پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنا بیس روزہ دھرنا ختم کر دیں، کیونکہ حکومت پہلے ہی تمام مسائل کو حل کرنے کے لیے اقدامات شروع کر چکی ہے

مشیر داخلہ نے بتایا کہ بلوچستان کے پانیوں میں ماہی گیری میں ملوث غیر قانونی ٹرالروں کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے

تاہم ان کا کہنا تھا کہ اس کاروبار میں ملوث مافیا سے نمٹنے میں وقت لگے گا

انہوں نے کہا کہ ڈی جی فشریز ٹرالروں کے خلاف آپریشن کر رہے ہیں، پاکستان نیوی اور ایم ایس اے کو بھی آپریشن کا کہا گیا ہے جبکہ ایران کے ساتھ سرحد کھلنے کے بعد سرحدی تجارت شروع ہو چکی تھی

ایک سوال کے جواب میں ضیا لانگو نے کہا کہ گوادر میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے 5 ہزار پولیس اہلکاروں کو گوادر بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا تھا اور حکومت روزِ اول سے دھرنا طاقت کے ذریعے ختم کرنے کے حق میں نہیں تھی

دوسری جانب ہفتہ کو وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں صوبے میں امن و امان کی مجموعی صورتحال پر غور کیا گیا

وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ حکومت کے دروازے تمام مسائل کے حل کے لیے مذاکرات کے لیے کھلے ہیں جو گوادر میں احتجاجی دھرنا دینے والے لوگوں کی قیادت نے پیش کیے تھے

آئی جی پولیس نے اجلاس کو صوبے میں امن و امان کی مجموعی صورتحال پر بریفنگ دی جبکہ کمشنر مکران نے گوادر دھرنے کی موجودہ صورتحال سے آگاہ کیا

اجلاس کو بتایا گیا کہ گوادر دھرنا مظاہرین کے بیشتر مطالبات تسلیم کر لیے جائیں گے اور دیگر آپشنز ہونے کے باوجود حکومت نے تحمل کے ساتھ مظاہرین کی قیادت کے ساتھ بات چیت جاری رکھی

کمشنر نے بتایا کہ میر ظہور احمد بلیدی کی قیادت میں صوبائی وزرا نے مولانا ہدایت الرحمان اور مظاہرین کے دیگر رہنماؤں سے گوادر کے مسائل کے حل کے لیے مذاکرات کے 4 اجلاس کیے.

Tags:

BalochistanGwadar FishermenGwadar Protest
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

سانحہ سیالکوٹ: مرکزی ملزمان کا اعتراف، درندوں کے بیچ ایک انسان بھی، مقتول کی اہلیہ کا بیان

Next

قرنطینہ کی ایسی کی تیسی، آسٹریلیا میں خاتون نے غصے میں آکر قرنطینہ ہوٹل کو آگ لگادی

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme