مخدوم امین فہیم کے بیٹے ریمانڈ پر نیب کے حوالے

نیوز ڈیسک

پاکستان پیپلز پارٹی کے مرحوم رہنماء مخدوم امین فہیم کے چھوٹے فرزند اور رکنِ قومی اسمبلی مخدوم جمیل الزماں کے بھائی، سابق تعلقہ ناظم ہالا جلیل الزماں عرف حبیب اللّٰہ کو سات روزہ تفتیشی رمانڈ پر نیب کراچی کے حوالے کر دیا گیا

تفصیلات کے مطابق الزام ہے کہ کرپشن میں ملوث سابق ایڈیشنل اکاؤنٹ افسر مشتاق احمد شیخ نے 12 اگست 2011ع کو مخدوم جلیل الزماں کے اکاؤنٹ میں ساٹھ لاکھ روپے منتقل کیے تھے، جب کہ 14 اپریل 2015ع کو انہوں نے پندرہ لاکھ روپے مخدوم جلیل الزماں کی اہلیہ کے اکاؤنٹ میں منتقل کیے تھے

نیب تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ ملزم مشتاق شیخ نے 2015ع میں ڈیفنس کراچی میں مخدوم جلیل الزماں کے برادرِ نسبتی کے نام پر خریدے گئے فلیٹ کی مد میں 75 لاکھ روپے ادا کیے

ذرائع کے مطابق نیب کراچی نے مخدوم جلیل الزماں کو 4 ستمبر کو طلب کیا تھا، تاہم وہ پیش نہیں ہوئے تھے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close