Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتاریخخبریںعالمی

قدرتی ماحول کا تحفظ ناگزیر: انسان تاریخ کے پرخطر ترین موڑ پر کھڑا ہے

By Akhtar Rasool
اکتوبر 2, 2020 2 Min Read
0

اقوام متحدہ کے حیاتیاتی تنوع کے کنوینشن کی سیکرٹری الزبتھ کا کہنا ہے کہ دنیا میں بگڑتے ہوئے حیاتیاتی توازن اور قدرتی ماحول کا بچاؤ فوری اقدامات کے ذریعے ہی ممکن ہے کیونکہ اب ہم مزید دیر کے متحمل نہیں ہو سکتے، پہلے ہی قدرتی ماحول کو بہت نقصان پہنچ چکا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ماحولیات کو درپیش خطرات کے حوالت سے انسان اپنی تاریخ کے سب سے خطرناک موڑ پر کھڑا ہے۔

انہوں نے کہا یے کہ 1992ع میں ہونے والے حیاتیاتی تنوع کے کنونشن پر عمل درآمد وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔ اس معاہدے کے تین بڑے مقاصد ہیں، جن میں حیاتیاتی اقسام کا تحفظ، قدرتی وسائل کا ایک قابل عمل استعمال اور جینیاتی سائنس سے دنیا میں حاصل ہونے والے فوائد کی منصفانہ تقسیم شامل ہیں۔

اقوام متحدہ کی عہدے دار کا کہنا ہے کہ دنیا ان تمام اہداف کے حصول میں سو میں سے 30 فی صد سے بھی کم کامیاب ہوئی ہے، جو ناکامی کے دائرے میں آتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کارخانوں سے بڑے پیمانے پر کاربن گیسوں کا مسلسل اخراج کرہ ارض کا قدرتی توازن بگاڑنے کا ایک اہم سبب بن رہا ہے. عملی سطح پر ان اہداف میں اہم ترین مقاصد، حیاتیاتی اقسام کا بچاؤ، ماحولیاتی آلودگی کو مزید بگڑنے سے روکنا اور جنگلات کے رقبے میں کمی کی روک تھام ہیں۔

اقوام متحدہ کی عہدیدار کا کہنا تھا کہ اس سال ہونے والی عالمی کانفرنس میں اس پہلو پر غور کیا جائے گا کہ ان اہداف کے حصول کے لیے جدید ٹیکنالوجی کو کیسے استعمال کیا جائے اور اقوام کو اس قابل بنایا جائے کہ وسائل کے بہتر استعمال کو یقینی بنا سکیں۔

اس موقع پر اقوام متحدہ کے ماحولیات کے پروگرام کی رہنما انگر اینڈرسن نے کہا کہ قدرتی دنیا کے بچاؤ میں جوان نسل کی شمولیت لازمی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ مقامی لوگوں کی آرا بھی بہت اہم ہیں، کیونکہ وہ قدرتی ماحول کے تحفظ میں دفاع کے ہراول دستے میں شامل ہیں اور انہیں ان مسائل کا بخوبی علم بھی ہے۔

انگر اینڈرسن کا کہنا تھا کہ ایک حالیہ اجلاس میں زراعت کے شعبے کی بہتری کو موضوع بنایا گیا اور اس بارے میں غور و خوض کیا گیا کہ کسانوں کو حیاتیاتی اقسام کے بچاؤ کی جانب کس طرح راغب کیا جائے۔

انہوں نے واضح کیا کہ یہ وقت عمل کا ہے، کیونکہ آج کیے گئے وعدے اور اقدامات ہی ہمارے مستقبل کی ضمانت بنیں گے

Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

مخدوم امین فہیم کے بیٹے ریمانڈ پر نیب کے حوالے

Next

رواں سال سرکاری املاک کی نجکاری سے 100 ارب روپے کا ہدف حاصل کر لیں گے، میاں محمد سومرو

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme