Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںقومی

الیکشن کمیشن نے سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے لیے حلقہ بندیوں کا عمل مؤخر کر دیا

By Akhtar Rasool
دسمبر 9, 2021 2 Min Read
0

اسلام آباد – الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے وزیر اعلیٰ سندھ کی درخواست پر صوبے میں بلدیاتی انتخابات کے لیے حلقہ بندیوں کا عمل مؤخر کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ذرائع سے حاصل ہونے والی معلومات کے مطابق گزشتہ روز وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا سے ملاقات کی اور اتفاق رائے کے ذریعے قانون سازی کے لیے دو ہفتوں کی مہلت طلب کی

اس ملاقات میں سندھ سے الیکشن کمیشن کے رکن شاہ محمد جتوئی اور کمیشن کے دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے، جبکہ بلوچستان سے کمیشن کے رکن شریک نہ ہوسکے

ذرائع کے مطابق کمیشن نے درخواست پر سنجیدگی سے غور کرنے کی یقین دہانی کروائی، تاہم درخواست کو منظور کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیا گیا ہے

ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ سندھ میں حلقہ بندیوں کا مرحلہ اب عملی طور پر یکم جنوری سے ہی شروع ہو سکے گا

یہ پیشرفت گورنر سندھ عمران اسماعیل کی جانب سے سندھ لوکل گورنمنٹ بل کی منظوری دینے سے انکار اور اسے نظر ثانی کے لیے واپس سندھ اسمبلی کو بھیجنے کے بعد ہوئی

واضح رہے کہ گورنر سندھ نے ایک نجی نیوز چینل پر بل واپس سندھ اسمبلی کو بھیجنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ بل ایک بے اختیار نظام بنانے کے لیے تھا، جو ایک ڈمی میئر کے ذریعے چلایا جاتا

تاہم اب وزیر اعلیٰ سندھ کی درخواست کے بعد معلوم ہوتا ہے کہ سندھ حکومت بل میں ترامیم کرنے کے لیے تیار ہے، تاکہ اسے سب کے لیے قابل قبول بنایا جا سکے.

Tags:

Election Commission PakistanLocal Body Election SindhSindh Government
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم دورہ پاکستان پر کراچی پہنچ گئی

Next

کراچی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme