Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںعالمی

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ایک بار پھر ہیک ہو گیا

By Akhtar Rasool
دسمبر 12, 2021 1 Min Read
0

نئی دہلی – بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ایک مرتبہ پھر ہیک ہو گیا، تاہم اس کا دورانیہ مختصر تھا

بھارتی وزیراعظم کے دفتر سے اتوار کو کیے جانے والے ٹویٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ معاملہ ٹوئٹر انتظامیہ کو رپورٹ کیا گیا تھا

وزیر اعظم کے دفتر سے کیے جانے والے ٹویٹ کے مطابق یہ معاملہ ٹوئٹر انتظامیہ کے علم میں لایا گیا اور وزیراعظم کا ذاتی ٹوئٹر ہینڈل فوری طور پر محفوظ کر لیا گیا

ٹویٹ میں بھارتی وزیراعظم کے دفتر نے ٹوئٹر صارفین سے درخواست کی ہے کہ اس دوران کیے جانے والے کسی بھی ٹویٹ کو نظرانداز کر دیا جائے

تاہم یہ بات فوری طور پر واضح نہیں کی گئی کہ بھارتی وزیراعظم کا سات کروڑ تیس لاکھ فولوورز کا ذاتی ٹوئٹر اکاؤنٹ کتنی دیر تک ہیک رہا

دوسری جانب خبر رساں ادارے روئٹرز کو ای میل پر دیے گئے بیان میں ٹوئٹر کے ایک ترجمان نے بتایا کہ ٹوئٹر کو جیسے ہی اس سرگرمی کے بارے میں معلوم ہوا، انتظامیہ نے فوراً اس اکاؤنٹ کو محفوظ کرنے کے لیے ضروری اقدامات لیے

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ تحقیقات سے انکشاف ہوا ہے کہ اب تک کسی اور متاثر اکاؤنٹ کی کوئی تفصیلات نہیں ہیں

یاد رہے اس سے قبل ستمبر 2020ع میں بھی وزیراعظم نریندر مودی کا ذاتی ٹوئٹر ہینڈل ہیک ہوا تھا

اُس وقت ہیکرز کی جانب سے کچھ ٹویٹس جاری کیے گئے تھے، جن میں فولوورز سے کرپٹو کرنسی کے ذریعے امدادی فنڈ میں پیسے عطیہ کرنے کی درخواست کی گئی تھی.

Tags:

Narrandra ModiTwitter Account Hack
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

مائیکرو فنانس بینکوں سے قرضوں کے حصول کیلئے اہم شرائط ختم کر دی گئیں

Next

دورہ پاکستان پر آئی ویسٹ انڈین ٹیم کے تین کھلاڑی کورونا کا شکار

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme