Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

فیسبک، میسینجر، واٹس ایپ اور انسٹاگرام کا گٹھ جوڑ قریب

By Akhtar Rasool
اکتوبر 2, 2020 2 Min Read
0

انسٹاگرام صارفین اب کسی فیس بک اکاؤنٹ کے بغیر میسنجر پر رابطہ کرسکتے ہیں۔ آزمائشی طور پر تجربہ کرنے کے بعد اس کی پہلی جھلک سامنے آئی ہے، فیس بک نے کچھ عرصے قبل واٹس ایپ، انسٹاگرام اور اپنے میسنجر کو باہم جوڑنے کا اعلان کیا تھا

اگرچہ فیس بک پر کئی سنگین الزامات اور اینٹی ٹرسٹ تفتیش جاری ہے لیکن اس کے باوجود میسجنگ مارکیٹ پر فیس بک اپنی اجارہ داری برقرار رکھنے کی ہر ممکن کوشش کررہا ہے ۔ اسی کے تحت انسٹاگرام صارفین اب میسنجر میں ویڈیو چیٹ بھی کرسکیں گے۔ تاہم فیس بک نے فی الحال اس کی مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں

واضح رہے کہ مارچ 2019ع میں فیس بک نے پہلی مرتبہ واٹس ایپ اور انسٹاگرام کو باہم منسلک کرنے کا عندیہ دیا تھا۔ یہ بھی کہا گیا تھا کہ اس کے ذریعے دیگر ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کی کوئی ضرورت نہیں رہے گی جبکہ ایک سے دوسرے پلیٹ فارم پر با آسانی پہنچا جاسکے گا۔

تاہم انسٹاگرام کے ہیڈ آف آپریشن، وشال شاہ نے کہا ہے کہ اس کے لیے انفرااسٹرکچر میں بہت تبدیلیاں کرنا ہوں گی اور اس کے لئے بہت سرمایہ بھی درکار ہوگا۔ ان کے مطابق تینوں ایپ کی بنیادی ساخت بہت مختلف ہے اور یکساں فیچر تمام پلیٹ فارمز پر فراہم کرنا ہوں گے۔ اسی طرح ان کی اپ گریڈیشن بھی یکساں طور پر ہونی چاہیے۔

اس حوالے سے تجزیہ نگاروں نے کہا ہے کہ ان ایپس کے درمیان روابط سے آن لائن ہراسانی بڑھ سکتی ہے۔ بالخصوص انسٹاگرام کے صارفین اس کے شکار ہو کر دوسروں کو تمام پلیٹ فارم پر بلاک کرسکیں گے۔ دوسری جانب انسٹاگرامرز کو یہ حق حاصل ہوگا کہ وہ فیس بک پر جسے چاہیں بلاک کر سکیں.

Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

ﺩﻭ ﺳﺎﻝ قبل ﻻﭘﺘﮧ خاتون حیرت انگیز طور پر ﺑﯿﭻ ﺳﻤﻨﺪﺭ  ﺑﮯ ﮨﻮﺵ ﺣﺎﻟﺖ ﻣﯿﮟ ﺗﯿﺮﺗﮯ پائی گئی.

Next

معروف اداکار لطیف مُنو انتقال کر گئے

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme