Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینتعلیم و صحتخبریں

موسم سرما کی تعطیلات پر وزارت تعلیم اور این سی او سی میں اختلاف

By Akhtar Rasool
دسمبر 16, 2021 2 Min Read
0

اسلام آباد – وفاقی وزارت تعلیم اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنز سینٹر (این سی او سی) تعلیمی اداروں موسم سرما کی تعطیلات کے حوالے سے متفق نہیں ہو سکے

تفصیلات کے مطابق این سی او سی کے بدھ کے روز ہونے والے اجلاس کے دوران تعلیمی اداروں میں موسمِ سرما کی تعطیلات آئندہ برس جنوری کے وسط سے کرنے کی تجویز دی گئی تھی، جبکہ اس سے ایک روز قبل وفاقی وزیر تعلیم نے اعلان کیا تھا کہ تعطیلات کا آغاز 25 دسمبر سے ہوگا

تاہم این سی او سی کی تجویز کے بعد وفاقی وزارت تعلیم نے اس موضوع پر خاموشی اختیار کی ہوئی ہے اور اب تک کسی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا

خیال رہے کہ منگل کے روز تمام صوبائی سیکریٹری تعلیم کے ساتھ اجلاس کے بعد وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے اعلان کیا تھا کہ موسم سرما کی چھٹیاں 25 دسمبر سے شروع ہوں گی، اس حوالے سے انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ بھی کی

ٹوئٹ میں انہوں نے کہا تھا کہ ’آج وفاقی اور صوبائی سیکریٹریز کی ملاقات ہوئی جس میں متفقہ تجویز یہ تھی کہ موسم سرما کی تعطیلات 25 دسمبر سے 4 جنوری تک ہونی چاہئیں‘

تاہم این سی او سی نے گزشتہ روز تجویز دی کے موسم سرما کی چھٹیوں کو جنوری کے دوسرے یا تیسرے ہفتے تک مؤخر کردیا جائے، تاکہ تعلیمی اداروں میں جاری ویکسینیشن مہم کو مکمل کیا جاسکے

وزارت تعلیم کے ایک سینیئر افسر کے مطابق پہلے وزارت اور سیکریٹریوں نے تعطیلات کے آغاز کے لیے 25 دسمبر کی تاریخ پر اتفاق کیا تھا، لیکن این سی او سی اس پر متفق نہیں ہوا

سینیئر افسر کا کہنا تھا کہ ممکنہ طور پر موسم سرما کی چھٹیوں سے متعلق فیصلہ (جمعرات کے دن) وفاقی وزیر تعلیم ہی کریں گے، وہ کوئی فیصلہ کرنے سے قبل این سی او سی کے سربراہ اور وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر اور وزیراعظم کے مشیر صحت ڈاکٹر فیصل سلطان سے بات کریں گے

دوسری جانب حکومت سندھ یہ اعلان کرچکی ہے کہ صوبے میں موسم سرما کی چھٹیاں 20 دسمبر سے 3 جنوری تک ہوں گی

علاوہ ازیں طلبہ کی جانب سے سوشل میڈیا پر موسم سرما کی چھٹیاں جلد دینے کا مطالبہ کیا جارہا ہے اور ایک مرتبہ پھر سوشل میڈیا پر وزیر تعلیم شفقت محمود کے حوالے سے میمز بنائے جارہے ہیں جن میں ان سے جلد چھٹیاں دینے کی درخواست کی جارہی ہے، اس سے قبل بھی شفقت محمود کو آن لائن امتحانات کے حوالے سے اسی قسم کی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا تھا.

Tags:

Winter Vacation Sindh
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

وہ سرخ موٹر کار (کہانی)

Next

ناظم جوکھیو قتل: ملزم کو ہتھکڑی نہ لگانے پر وکلاء کا اعتراض

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme