ناظم جوکھیو قتل: ملزم کو ہتھکڑی نہ لگانے پر وکلاء کا اعتراض

نیوز ڈیسک

ملیر کراچی – جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر کراچی کی عدالت میں ناظم جوکھیو قتل کیس کی سماعت کے دوران ملزم جام اویس کو ہتھکڑی نہ لگانے پر مدعی کے وکلاء نے اعتراض کر دیا

جیل حکام نے ایم پی اے جام اویس سمیت چھ ملزمان کو عدالت میں پیش کیا

اس موقع پر ملزم ایم پی اے جام اویس کو بغیر ہتھکڑی لگائے عدالت میں پیش کیا گیا جس پر مدعی کے وکلاء نے اعتراض کیا

جیل حکام کا کہنا تھا کہ ملزم ایم پی اے کو جیل میں بی کلاس دی گئی ہے

مدعی کے وکیل نے کہا کہ ایسا کوئی قانون ہی نہیں ہے کہ بی کلاس کے ملزم کو ہتھکڑی نہ لگائی جائے، ہتھکڑی صرف بچوں اور خواتین کو نہیں لگائی جا سکتی

تفتیشی افسر نے عدالت میں عبوری چالان پیش کر دیا اور بتایا کہ پوسٹ مارٹم کی فائنل رپورٹ تا حال موصول نہیں ہوئی

عدالت نے پولیس چالان پر فریقین کے وکلاء سے 20 دسمبر کو دلائل طلب کر لیے جبکہ مقدمے کی سماعت 30 دسمبر تک ملتوی کر دی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close