بلدیاتی انتخابات جیتنے کی خوشی میں فائرنگ سے کامیاب امیدوار جاں بحق

نیوز ڈیسک

پشاور – بلدیاتی انتخابات جیتنے کی خوشی میں فائرنگ سے کامیاب امیدوار جاں بحق ہو گیا

گزشتہ روز خیبرپختونخوا میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں موسیٰ زئی کے علاقے میں جیتنے والے امیدوار کی خوشی منائی جا رہی ہے تھی، جو اس وقت غم میں تبدیل ہوگئی جب جنرل کونسلر کی جیت کی خوشی میں فائرنگ کی گئی اور جیتنے والا امیدوار ذکریا خان فائرنگ کی زد میں آکر جان کی بازی ہار گیا

پولیس حکام کے مطابق ذکریا خان بلدیاتی انتخابات میں جمعیت علمائے اسلام کے لئے جنرل کونسلر کے امیدوار تھے، شام کو جب ان کی جیت کی غیر حتمی خبر آئی، تو ان کے حامیوں نے خوشی میں فائرنگ کرنا شروع کر دی، فائرنگ کرنے والوں میں ذکریا خان کا بھائی بھی شامل تھا

پولیس حکام نے بتایا کہ جنرل کونسلر کی سیٹ پر جیتنے والے ذکریا خان اپنے ہی بھائی کی فائرنگ سے جاں بحق ہوئے

پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کئے اور لاش تحویل میں لے کر تفتیش کی تو انکشاف ہوا کہ مقتول اپنے بھائی کی فائرنگ میں گولی لگنے سے جاں بحق ہوئے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close