Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

انڈونیشی طالب علم ’مذاق‘ میں سیلفیاں بیچ کر کروڑ پتی بن گیا

By Akhtar Rasool
جنوری 21, 2022 2 Min Read
0

جکارتہ – انڈونیشیا میں ایک طالب علم ’مذاق‘ میں اپنی سیلفیوں کے مجموعے کو نان فنج ایبل ٹوکنز (NFTs) میں تبدیل کرنے کے بعد کروڑ پتی بن گیا ہے

کمپیوٹر سائنس پڑھنے والے سلطان گستاف الغزالی نے چار سال کے عرصے میں اپنے کمپیوٹر کے سامنے بیٹھے اپنی تقریباً ایک ہزار تصاویر لیں اور انہیں این ایف ٹی میں تبدیل کر دیا

این ایف ٹی ایسے منفرد ڈیجیٹل آئٹمز ہیں، جنہیں بلاک چین پر خریدا، بیچا اور محفوظ کیا جاسکتا ہے

بائیس سالہ نوجوان نے اصل میں ہر تصویر کی قیمت صرف 0.00001 ETH (تین ڈالر) رکھی تھی، لیکن جلد ہی انہوں نے کرپٹو تاجروں کی توجہ حاصل کرلی اور ان کی قیمت آسمان کو چھونے لگی۔ اس طرح اب ان کی انفرادی تصاویر اب دس ہزار ڈالر سے زیادہ میں فروخت ہو رہی ہیں

سلطان الغزالی نے 10 جنوری کو ٹویٹ کی تھی: ’میں این ایف ٹی میں اپنی تصویر اپ لوڈ کر رہا ہوں۔‘

اگلے دن انہوں نے ٹویٹ کی: ’یقین نہیں آتا کہ لوگوں نے واقعی میری تصویر این ایف ٹی خریدی ہے۔ پینتیس تصویریں پہلے ہی دن فروخت ہو چکی ہیں۔‘

اس دن کے بعد ان کی دو سو سے زیادہ سیلفی این ایف ٹیز فروخت ہوئیں اور اگلے دنوں میں ٹریڈرز نے اوپن سی پلیٹ فارم پر مزید سینکڑوں سیلفیوں کو خریدا

سلطان الغزالی نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا: ’میں سوچ رہا تھا کہ یہ مضحکہ خیز ہو سکتا ہے اگر کوئی میرا چہرہ (سیلفی) جمع کرے۔‘

انہوں نے مزید کہا: ’میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ کوئی سیلفی خریدنا چاہے گا، اسی لیے میں نے ان کی قیمت صرف تین ڈالر رکھی تھی۔‘

ان کی سیلفیز اب چار ETH (بارہ ہزار پانچ سو ڈالر) تک میں فروخت ہو رہی ہیں۔سیلفیوں کے اس پورے مجموعے، جس کا نام ’غزالی ایوری ڈے‘ ہے، کی قیمت تقریباً 374 ETH (ایک اعشاریہ دو ملین ڈالر) ہے

مقامی ٹیکس حکام پہلے ہی ٹوئٹر کے ذریعے ان سے رابطہ کر چکے ہیں تاکہ انہیں ٹیکس ادائیگی کی ہدایت کی جائے، تاہم غزالی نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے والدین کو ابھی تک ان کی نئی ملنے والی دولت کا علم نہیں ہے

غزالی نے کہا: ’سچ کہوں تو میں ابھی تک اپنے والدین کو بتانے کی ہمت نہیں کر پایا۔ وہ سوچ رہے ہوں گے کہ میرے پاس پیسے کہاں سے آئے۔‘

Tags:

NFT
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

نیند میں خراٹے لینے کی وجہ کیا ہے، اور کیا خراٹوں سے جان چھڑانا ممکن ہے؟

Next

پاکستانی سوشل میڈیا پر صدارتی نظام کے نفاذ کی گونج

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme