Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینتعلیم و صحتخبریں

نیند میں خراٹے لینے کی وجہ کیا ہے، اور کیا خراٹوں سے جان چھڑانا ممکن ہے؟

By Akhtar Rasool
جنوری 21, 2022 3 Min Read
0

کراچی – یہ بات مکمل طور پر کوئی نہیں جانتا کہ ہم میں سے کتنے لوگ خراٹے لیتے ہیں۔ لیکن یہ مسئلہ بڑھ رہا ہے۔ اس سے نہ صرف خراٹے لینے والوں کی اپنی نیند میں خلل پڑتا ہے بلکہ آس پاس کے لوگوں کی نیند بھی غارت ہو جاتی ہے

خیال ہے کہ بہت سے معاملات میں تو خراٹوں کی وجہ سے لوگوں کی شادیاں بھی ٹوٹ چکی ہیں، یہی وجہ ہے کہ کئی ممالک میں خراٹے طلاق کی ایک بڑی وجہ بھی ہیں

دراصل جب ہم نیند کے دوران سانس لیتے اور باہر نکالتے ہیں تو ہم اپنی گردن اور سر کے نرم بافتوں (ٹشوز) میں لرزش کی وجہ سے خراٹے لیتے ہیں

یہ نرم بافتیں ہماری ناک کے راستے، ٹانسلز اور منھ کے اوپری حصے میں پائے جاتے ہیں

جب آپ سوتے ہیں تو ہوا کے گزرنے کا راستہ آرام دہ حالت میں ہوتا ہے، پھر ہوا کو اندر اور باہر جانے کے لیے زور لگانا پڑتا ہے، جس کی وجہ سے نرم بافتوں میں لرزش پیدا ہوتی ہے

خراٹوں کو روکنے کے لیے ہوا کی نالی کو کھلا رکھنا ضروری ہے۔ ایسا کرنے کے لیے، بہت سی تکنیکیں ہیں جن کو اپنانے کی سفارش کی جاتی ہے

شراب پی کر دھت ہو کر سونے والے لوگ اکثر خراٹوں کے بے تاج بادشاہ ہوتے ہیں، کیونکہ شراب نوشی کی وجہ سے نیند کے دوران پٹھے زیادہ آرام دہ ہوجاتے ہیں اور اس کی وجہ سے ہوا کی نالیاں تنگ اور مزید تنگ ہوجاتی ہیں۔ ایسی صورتحال میں سونے سے پہلے شراب پینے سے پرہیز کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے

کروٹ لے کر لیٹنا بھی خراٹے روکنے کا ایک طریقہ ہے . جب آپ پیٹھ کے بل سیدھا لیٹتے ہیں تو آپ کی زبان، ٹھوڑی اور آپ کی ٹھوڑی کے نیچے موجود فیٹی ٹشوز آپ کے ایئر وے میں رکاوٹ پیدا کر سکتے ہیں۔ ایسی حالت میں خراٹے لیں تو ایک طرف کر کے سو جائیں

اس کے علاوہ بازار میں ایسی بہت سی پروڈکٹس دستیاب ہیں، جو خراٹوں کو روکنے میں مدد کرتی ہیں، ان میں ناک کی پٹی بھی ہے. ناک کی پٹیوں کے پیچھے خیال یہ ہے کہ وہ آپ کے نتھنوں کو کھلا رکھتے ہیں۔ جب آپ اپنی ناک سے خراٹے لیتے ہیں تو یہ کام کرتا ہے۔ لیکن اس بات کے بہت کم شواہد ہیں کہ وہ واقعی کارآمد ہیں یا نہیں

اپنی ناک صاف رکھنا بھی ایک اہم اقدام ہے. اگر آپ کو زکام ہے اور آپ کی ناک بند ہے تو آپ کے خراٹے لینے کا امکان زیادہ ہوتا ہے۔ ایسی حالت میں سونے سے پہلے اپنی ناک کو اچھی طرح صاف کریں۔ آپ ناک صاف کرنے کے لیے کوئی پروڈکٹ بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ اس سے ناک میں خون کی بہت باریک خلیوں کو سوجن سے آرام ملے گا۔ یہ عام طور پر الرجی کی وجہ سے بھی ہوتا ہے۔ یہ بھری ہوئی ناک سے بھی فوری آرام دیتا ہے

وزن کی زیادتی بھی خراٹوں کی ایک بڑی وجہ ہے. اگر آپ کا وزن زیادہ ہے تو، آپ کی ٹھوڑی کے قریب زیادہ فیٹی ٹشو ہو سکتے ہیں۔ وہ ہوا کے راستے کو تنگ کر سکتے ہیں اور ہوا کے گزرنے میں رکاوٹ بن سکتے ہیں۔ ایسی صورتحال میں صحت مند وزن برقرار رکھنے سے خراٹوں سے نجات مل سکتی ہے.

Tags:

SnoringSnoring in sleep
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

”ڈالر 200 روپے تک جا سکتا ہے؟“ ایکسچینج کمپنیوں کا خدشہ یا دھمکی؟

Next

انڈونیشی طالب علم ’مذاق‘ میں سیلفیاں بیچ کر کروڑ پتی بن گیا

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme