Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںعالمیقومی

پاکستان چین سے آبدوزیں خریدنے کا معاہدہ: فرانس سے چینی ٹیکنالوجی کی طرف منتقلی

By Akhtar Rasool
جنوری 24, 2022 4 Min Read
0

راولپنڈی – ایک عرصے تک فرانس کی آبدوز ٹیکنالوجی پر انحصار کرنے کے بعد پاکستانی بحریہ نے 2015ع میں چین سے آبدوزیں خریدنے اور ٹیکنالوجی منتقل کرنے کا فیصلہ کیا

اس معاہدے کے تحت پاکستان کے بحری بیڑے میں آٹھ یوان کلاس چینی ساختہ آبدوزیں شامل کی جا رہی ہیں، جو چینی ساختہ ہیں۔ پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق ان کو ’ہنگور‘ کا نام دیا جائے گا اور یہ 1971ع کی جنگ میں حصہ لینے والی آبدوز ہنگور کے ورثے کو لے کر آگے چلیں گی

جنوبی ایشیا کی پہلی آبدوز ’غازی‘

1964ع میں جب پاکستانی بحریہ میں جب ’غازی‘ شامل ہوئی تو پاکستان جنوبی ایشیا کا پہلا ملک بن گیا جس کے پاس آبدوز موجود تھی

اس تاریخی آبدوز کا اصل نام ’ڈیابلو‘ تھا اور اسے پاکستان نے امریکا سے خریدا۔ غازی تارپیڈو سے لیس تھی اور اس کی خاص بات یہ تھی کہ یہ سمندر کے نیچے بارودی سرنگیں بچھا سکتی تھی

ابھی ایک سال ہی گزرا تھا کہ اس آبدوز کو جنگ میں آزمانے کا موقع بھی آ گیا۔ 1965 کی پاکستان بھارت جنگ کے دوران غازی کو ممبئی کے پاس تعینات کیا گیا اور یہ چھ ستمبر سے لے کر 23 ستمبر تک بھارت کے پانیوں میں موجود رہی

1971ع کی جنگ کے دوران غازی خلیج بنگال میں پراسرار حالات میں تباہ ہو گئی۔ پاکستان کا موقف ہے کہ اسے حادثہ پیش آیا تھا جب کہ بھارت کا دعویٰ ہے کہ اس نے غازی کو تباہ کیا تھا۔

اس نقصان کو پورا کرنے کے لیے پاکستان نے 1974 میں پرتگال سے ڈیفنی کلاس آبدوز خریدی اور تاریخی وجوہات کی بنا پر اس کا نام بھی ’غازی‘ رکھا گیا

غازی کے جانشین

پاکستان کی دوسری آبدوز ’ہنگور‘ تھی جو فرانس سے خریدی گئی تھی۔ اس کے ساتھ شوشک اور مینگرو آبدوز بھی بحری بیڑے کا حصہ بنیں اور یہ دونوں بھی فرانسیسی ساختہ تھیں۔ اس کے بعد 1978ع میں دو آگستا آبدوزیں خریدی گئیں جن کو ’حشمت‘ اور ’حرمت‘ کے نام دیے گئے

1965ع کی جنگ کے بعد بھارت بھی تین آبدوزیں حاصل کر چکا تھا جو کلوری کلاس سب میرین تھیں

اس کے بعد فورتھ جنریشن دور شروع ہوا اس میں ٹرانسفر آف ٹیکنالوجی پر زور دیا گیا۔ پاکستان نے فرانس سے تین 90-بی آبدوزوں کا معاہدہ کیا جس کے تحت پاکستان کی پہلی اپنی آبدوز ’خالد‘ فرانس میں بنی۔ اس کے بعد ’سعد‘ پاکستان میں اسمبل ہوئی اور پی این ایس ایم ’حمزہ‘ کو مکمل طور پر پاکستان میں بنایا گیا۔ یہ فورتھ جنریشن سب میرینز تھیں جن میں ایئر پروپلشن سسٹم اور کومبیٹ سسٹم نصب ہیں

یوں فرانس سے آبدوز بنانے کی ٹیکنالوجی پاکستان منتقل ہو گئی

اب پاکستان کے بحری بیڑے میں آٹھ یوان کلاس آبدوزیں شامل کی جا رہی ہیں، جو چینی ساختہ ہیں۔ پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق ان کو ’ہنگور‘ کا نام دیا جائے گا اور یہ 1971ع کی جنگ میں حصہ لینے والی آبدوز ہنگور کے ورثے کو لے کر آگے چلیں گی

پاکستان میں بنائے جانے والی ایک ہنگور کلاس آبدوز کو پاک بحریہ ’تسنیم‘ کا نام دے گی۔ ایڈمرل ر تسنیم ہنگور ڈے کے ہیرو ہیں ان کے نام سے یہ منسوب کی جائے گی

اس حوالے سے ایڈمرل (ر) تسنیم احمد کہتے ہیں ”سب میرین کے بنیادی اصول بھی جنگی جہازوں کی طرح ہیں، اگر آپ کے پاس بنیادی معلومات ہیں اور آپ پرانی ٹیکنالوجی پر مہارت حاصل کر چکے ہیں تو نئی پر منتقل ہونا مشکل نہیں۔“

انہوں نے کہا کہ غازی جنگ عظیم دوم کی امریکی آبدوز تھی، ہنگور فرانسیسی ساخت کی تھی اور اس کے بعد ہم ماڈرن ڈیزل سب میرین کی طرف منتقل ہوئے۔ جس طرح ٹرینگ تربیت حاصل کر کے منتقلی ہوئی، اسی طرح چینی آبدوز کے سلسلے میں بھی ایس او پیز فالو کیے جائیں گے۔ نئی چیزوں اور ٹیکنالوجی کا شامل ہونا خوش آئند ہے یہ ایک اہم اضافہ ہو گا

فرانس سے چین تک

اگر ہم فرانس سے چین کی طرف ٹیکنالوجی کی منتقلی کا جائزہ لیں تو پہلے پاکستانی سب میرین کا انحصار صرف فرانس کی ٹیکنالوجی پر تھا اب پاک بحریہ چین کی ٹیکنالوجی سے مستفید ہو گی۔ پاکستان ایئرفورس بھی چین کے اشتراک سے جے ایف 7 تھنڈر بنا چکی ہے، جن کا سکہ پوری دنیا میں مانا گیا ہے اور اب جے ٹین سی لڑاکا طیارے بھی پاکستان چین سے خرید رہا ہے

پاکستان بحریہ کی سب میرین فورس کو ستاون سال ہو گئے ہیں یہ مسلح افواج کی تجربہ کار فورس ہے۔ اس میں آٹھ نئی آبدوزوں کے شامل ہونے سے اس کی استعداد میں نمایاں اضافہ ہو جائے گا

شعبہ تعلقات عامہ پاک بحریہ کے مطابق معرکۂ نو دسمبر کو ہنگور کے پچاس سال مکمل ہو گئے اس لیے اب سب میرین فورس میں نئی شامل ہونے والی آبدوزوں کو ہنگور کلاس کا نام دیا جا رہا ہے۔ ان میں سے چار آبدوزیں چین میں تیار ہوں گی اور پاکستانی عملہ وہاں تربیت لے گا، اس کے بعد چار سب میرینز کو کراچی شپ یارڈ اور انجینیئرنگ ورکس میں تیار کیا جائے گا۔ پاکستان میں چار آبدوزیں بننے سے ڈیفنس اور شپنگ انڈسٹری کو فروغ ملے گا

بھارتی بحریہ کے پاس کتنی آبدوزیں ہیں؟

آبدوز کے معاملے میں بھارت کا پہلے انحصار روس اور جرمن ٹیکنالوجی کی طرف تھا اب وہ اپنی ٹیکنالوجی فرانس کی طرف منتقل کر رہا ہے

بھارت کے پاس کل سولہ آبدوزیں ہیں، جن میں ’اریہانت‘ نامی نیوکلیئر ٹیکنالوجی سے لیس ایک آبدوز بھی شامل ہے۔ اس کے علاوہ ان کے پاس بیلسٹک میزائل سب میرین بھی ہے

یوان کلاس کی نمایاں خصوصیات

لمبائی: 77.6 میٹر

بیم: 18.4 میٹر

ڈس پلیسمنٹ: 3600 ٹن

سپیڈ: 20 ناٹ

سیلرز کی گنجائش: 40

اسلحہ

اینٹی شپ میزائل نصب

تارپیڈو: چھ 533 ایم یم

تارپیڈو کی رفتار: 65 ناٹ

رینج: 45 کلومیٹر.

Tags:

ChinaFrancePakistanWeapons
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

لاڈلا بچہ؟ وہ راز جسے والدین سینے میں چھپائے رکھتے ہیں

Next

شہزاد اکبر: وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے احتساب مستعفی ہو گئے

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme