Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

فرانسیسی کمپنی کی پہلی ایس یو وی گاڑی پاکستان میں متعارف

By Akhtar Rasool
جنوری 29, 2022 2 Min Read
0

کراچی – پاکستانی آٹو موبائل کمپنی لکی موٹرز لمیٹڈ (ایل ایم ایل) نے فرانس کے کار ساز گروپ پی ایس اے کی پاکستان میں اسمبل کی جانے والی اولین گاڑی پیوگیوٹ 2008 کی قیمت ، فیچرز اور بکنگ کا اعلان کردیا ہے

خیال رہے کہ لکی موٹرز نے 2019ع میں پی ایس اے کے ساتھ معاہدہ کیا تھا، جس کے تحت لکی موٹرز پاکستان میں فرانسیسی کمپنی کی مسافر اور لائٹ کمرشل گاڑیوں کی اسمبلنگ، مینوفیکچرنگ، مارکیٹنگ، ڈسٹری بیوشن اور فروخت کرے گا

اب اس پر عمل درآمد پیوگیوٹ 2008 کی شکل میں ہو رہا ہے، جس کی قیمت، فیچرز اور آن لائن بکنگ کی تفصیلات 27 جنوری کو جاری کی گئیں

پاک وہیلز کی رپورٹ کے مطابق پاکسان میں یہ ایس یو وی دو مختلف ورژنز ایکٹیو اور ایلور میں دستیاب ہوگی

یہ پاکستان میں پہلی یورپی گاڑی ہے، جس کا ڈیزائن دیگر سے منفرد ہے اور فرنٹ پر ایل ای ڈی ہیڈلائٹس ڈی آر ایل ایس کے ساتھ ہے

اس کے علاوہ دونوں میں ٹربو چارج 1.2 لیٹر، تین سلینڈر پٹرول انجن موجود ہوگا، جو 129 ہارس پاور سے لیس ہوگا

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ ایکٹیو ورژن میں مسافروں کے تحفظ کے لیے چار ایئر بیگز جبکہ ایلور میں چھ ایئربیگز موجود ہوں گے

اسی طرح ایکٹو میں دس انچ کوارٹرز، جبکہ ایلور میں دس انچ تھری ڈی کوارٹرز کلسٹر موجود ہوگا۔ ایکٹیو میں پینارومک سن روف نہیں مگر دوسرے ورژن میں موجود ہے

ایکٹیو میں فنگر ٹپ کنٹرولز سے ریڈیو اور بلیوٹوتھ جبکہ ایلور میں ریڈیو، بلیوٹوتھ اور کروز کنٹرول کو کنٹرول کیا جاسکے گا

پش اسٹارٹ سسٹم، آٹو میٹک سینٹرل ڈور لاکنگ، وائرلیس ٹرنک ڈور کی، الیکٹرک پاور اسٹیئرنگ، سات انچ کی ٹچ اسکرین جس میں بلیوٹوتھ اور اسمارٹ فون کنکٹویٹی موجود ہے دیگر نمایاں فیچرز ہیں

ایکٹیو ورژن کی قیمت ساڑھے باون لاکھ روپے رکھی گئی ہے جبکہ ایلور کی قیمت ساڑھے اٹھاون لاکھ روپے ہوگی، جن کو کمپنی کی ویب سائٹ پر جاکر بک کرایا جاسکتا ہے

اس کے علاوہ کمپنی کے مجاز ڈیلرز کے پاس جاکر بھی اسے بک کرایا جاسکتا ہے مگر ابھی کمپنی نے گاڑی کی ڈیلیوری کا وقت نہیں بتایا

ملنے والی مزید معلومات کے مطابق یہ گاڑی اورنج فیوژن، کلیئر وائٹ، چیری بلیک اور اسپارکلنگ سلور رنگوں میں دستیاب ہوسکے گی

خیال رہے کہ لکی موٹرز لمیٹڈ پہلے ہی کورین کمپنی KIA کی گاڑیاں پاکستان میں متعارف کروا رہی ہے

جون 2019ع میں لکی موٹرز کے سی ای او آصف رضوی نے بتایا تھا کہ ابتدائی طور پر ہم نے پیوگیوٹ گاڑیاں اسمبل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جو ملک میں کمپلیٹ ناک ڈاؤنن یونٹ (سی کے ڈی) کیٹیگری میں آنے والی پہلی یورپی گاڑی ہوگی.

Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

گوادر: کوہِ باطل کے پہاڑوں کے درمیان قائم فٹبال اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش مکمل

Next

حکومت کا متوسط، تنخواہ دار طبقات کو ریلیف فراہم کرنے پر غور

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme