Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اسپورٹساہم ترینتازہ ترینخبریں

گوادر: کوہِ باطل کے پہاڑوں کے درمیان قائم فٹبال اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش مکمل

By Akhtar Rasool
جنوری 29, 2022 2 Min Read
0

گوادر – بندرگاہ کے شہر گوادر میں دلکش کرکٹ اسٹیڈیم کے بعد کوہِ باطل کے پہاڑوں کے دامن میں قائم فٹ بال اسٹیڈیم کا بھی افتتاح کیا جائے گا، جو مکران کے شہریوں اور خاص طور پر کھیلوں کے شائقین کے لیے خوشی کا باعث بنے گا

گوادر ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل مجیب الرحمٰن قمبرانی کا کہنا ہے کہ میر غوث بزنجو فٹ بال اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش مکمل ہو چکی ہے، بلوچستان کے وزیر اعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو جلد اس کا افتتاح کریں گے

یہ قدیم فٹ بال اسٹیڈیم ایک لاکھ 83 ہزار اسکوائر فٹ کی طویل اراضی پر پھیلا ہوا ہے، جو خستہ حال اور ہریالی سے خالی تھا

مجیب الرحمٰن قمبرانی کا کہنا تھا کہ اس سے قبل کھلاڑی یہاں مٹی میں کھیلا کرتے تھے، اب اسٹیڈیم میں ہریالی کے ساتھ فلڈ لائٹس بھی لگادی گئی ہیں

اسٹیڈیم میں تماشائیوں کے لیے نیا پویلین، مہمانوں کے بیٹھنے کے لیے سیٹنگ ایریا، کھلاڑیوں کے لیے کمرے اور دفاتر بھی بنائے گئے ہیں، اس کے علاوہ زیر زمین واٹر ٹینک بھی تعمیر کیے گئے ہیں

فٹ بال کے میدان میں شائقین کے لیے پانی واکنگ ٹریکس اور پارکنگ ایریا بھی موجود ہیں، علاوہ ازیں دیگر مقامات کو بھی بہتر کیا گیا ہے

مجیب الرحمٰن قمبرانی کا مزید کہنا تھا کہ ’گوادر میں فٹ بال ایک مشہور کھیل ہے، اس لیے کھیلوں کے شائقین نے اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش پر خوشی کا اظہار کیا ہے

انہوں نے بتایا کہ ہم دیگر اسٹیڈیمز کو بھی بہتر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ شہر کے نوجوان بہتر ماحول میں صحت مندانہ سرگرمیاں جاری رکھ سکیں

مجیب الرحمٰن نے کہا کہ گوادر کے شہریوں نے کھیلوں کو فروغ دینے اور فٹ بال اسٹیڈیم کی حالت بہتر کرنے پر صوبائی حکومت کے اقدامات کو سراہا ہے

واضح رہے کہ نومبر 2020 میں سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال نے گوادر میں سینیٹر محمد اشفاق بلوچ کرکٹ اسٹیڈیم کا افتتاح کیا تھا جو صوبائی حکومت اور پاکستان آرمی کے مشترکہ تعاون سے تعمیر کیا گیا تھا.

Tags:

GwadarGwadar Football Stadium
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

دو گز زمین (روسی ادب سے منتخب شاہکار افسانہ)

Next

فرانسیسی کمپنی کی پہلی ایس یو وی گاڑی پاکستان میں متعارف

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme