Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںعالمی

فیسبک، ٹوئٹر، گوگل اور دیگر کمپنیوں نے روس پر کون سی پابندیاں لگائیں

By Akhtar Rasool
فروری 27, 2022 2 Min Read
0

یوکرین پر 24 فروری کو حملے کے بعد جہاں امریکا اور یورپی یونین نے روس پر پابندیاں عائد کرنے کا سلسلہ شروع کیا، وہیں اب انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کمپنیوں نے بھی اس پر پابندیاں عائد کرنا شروع کردی ہیں

خبر رساں ادارے ’رائٹرز` کے مطابق یوکرین پر حملوں کے بعد فیسبک نے روسی میڈیا کی مونیٹائزیشن ختم کرتے ہوئے ان پر ہر طرح کے اشتہارات چلانے کی پابندی عائد کردی

فیسبک نے پابندیوں کا آغاز کرتے ہوئے متعدد روسی سرکاری نشریاتی اداروں پر ویب سائٹ پر مواد شیئر کرنے کی جزوی پابندی بھی عائد کردی

نئی پابندیوں کے تحت روسی نشریاتی ادارے اور حکومتی ادارے اور شخصیات تشدد اور جنگ سے متعلق کوئی مواد شیئر نہیں کر پائیں گے

فیسبک کے مطابق مذکورہ قدم لوگوں تک غلط معلومات پہنچنے کو روکنے کے لیے اٹھایا گیا

دوسری جانب گوگل نے بھی کہا ہے کہ انہوں نے گزشتہ چند دن سے یوٹیوب سے لاتعداد روسی ویڈیوز ہٹادیں جن میں تشدد اور جنگ سے متعلق مواد تھا

گوگل کے مطابق وہ روسی میڈیا اور افراد پر پابندیاں نافذ کرنے سے متعلق فیصلہ کرنے اور منصوبہ بنانے پر کام کر رہے ہیں

ادہر ٹوئٹر نے بھی یوکرین پر حملے کے بعد روسی میڈیا، حکومتی اداروں اور شخصیات پر بھی جزوی پابندی عائد کردی

’رشین ٹیلی وژن‘ (آر ٹی) کے مطابق یوکرین پر حملوں کے بعد ٹوئٹر نے روس کے لیے نئی پالیسی اور پابندیوں کا اعلان کرتے ہوئے دونوں ممالک میں اشتہارات پر پابندی عائد کردی

ٹوئٹر کے مطابق یوکرین اور روس میں اب لوگوں کو ٹوئٹر پر ایسے افراد کی ٹوئٹس سجیسٹ نہیں کی جائیں گی جن کو انہوں نے فالو نہیں کیا ہوگا اور نہ ہی جنگ اور تشدد سے متعلق ٹوئٹس کو ہائی لائیٹ کیا جا رہا ہے

ٹوئٹر کے مطابق دونوں ممالک میں اشتہارات پر بھی پابندی عائد کردی گئی تاکہ کسی بھی ملک میں تشدد اور جنگ سے متعلق مواد کو اشتہارات کے ذریعے نہ پھیلایا جا سکے

دوسری جانب ’رائٹرز‘ نے اپنی ایک اور رپورٹ میں بتایا کہ امریکا اور یورپین یونین نے روس پر ٹیکنالوجی کے شعبے میں متعدد پابندیاں عائد کردی ہیں، اب روس کو کسی طرح کے سافٹ ویئرز، آلات، کمپیوٹرز، سیکیورٹی اپڈیٹس، لیزز اور سینسرز سمیت دیگر طرح کی چیزیں مہیا نہیں کی جا سکیں گی

نئی پابندیوں کے تحت روس اپنی فوج کے لیے جدید ٹیکنالوجی اور سائبر سیکیورٹی سے متعلق چیزیں، مدد اور آلات حاصل کرنے سے بھی محروم ہو جائے گا

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اسی طرح کی ملتی جلتی پابندیاں روس پر سرد جنگ کے دوران بھی لگائی گئی تھیں، جس وجہ سے اس کی فوجی مہارت اور جاسوسی میں نمایاں کمزوریاں دیکھی گئی تھیں

علاوہ ازیں امریکا اور یورپ نے روس پر کئی طرح کی مالی پابندیاں بھی عائد کردی ہیں جب کہ روس پر آن لائن پیسوں کی لین دین کرنے والے مختلف اداروں کی جانب سے بھی پابندیاں عائد کیے جانے کا امکان ہے.

Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

کیا امریکا نے پاکستان کے نیشنل بینک پر جرمانہ عمران خان کے دورہ روس کی وجہ سے عائد کیا؟

Next

کیا اب چین بھی تائیوان پر دھاوا بول دے گا؟

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme