Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتاریختازہ ترینخبریں

اردن میں نو ہزار سال قدیم کھنڈرات دریافت

By Akhtar Rasool
فروری 27, 2022 2 Min Read
0

عمان – اُردنی صحرا میں کھنڈرات کی دریافت سے ظاہر ہوا کہ یہ انسان کی اولین آباد کاریوں میں سے ایک ہے۔ ان کھنڈرات میں رہائشی کمپلیس بھی شامل ہے، جو اندازوں کے مطابق ہرن کے شکار کرنے والوں کے زیرِ استعمال رہا تھا

تفصیلات کے مطابق اُردن کے ماہر آثار قدیمہ نے بین الاقوامی معاونت کے ساتھ ملکی صحرائی علاقے کے ایک دُور کے حصے میں ایسے کھنڈرات دریافت کیے ہیں، جو قریب قریب نو ہزار برس پرانے ہیں۔ ماہرین کا خیال ہے کہ کھنڈرات میں دریافت ہونے والا کمپلیکس اُس دور میں ہرن کے شکاریوں کے زیر استعمال بھی رہا ہوگا

یہ خیال بھی ظاہر کیا گیا ہے کہ ہرن کا شکار قدیمی آباد کاروں کی عبادتی رسومات کا حصہ تھا اور یہ شکاریوں کے کیمپ کی جگہ تھی

اردنی صحرا میں کھدائی کے عمل میں ملکی ماہرین کے علاوہ فرانسیسی آرکیالوجسٹ بھی شامل ہیں۔ اس صحرائی علاقے میں کھدائی گزشتہ برس اکتوبر میں شروع کی گئی تھی

قریب چار پانچ ماہ کی انتہائی محتاط اور شدید گرمی میں جاری رکھی گئی کھدائی کے بعد ماہرینِ آثار قدیمہ کو کھنڈرات دریافت کرنے میں کامیابی حاصل ہوئی

اس کھدائی کے دوران ماہرین کو ڈھائی سو سے زائد قدیمی نوادرات بھی ملے ہیں۔ ان نوادرات میں دو مجسمے بھی شامل ہیں، جن پر انسانی چہروں کو تراشا گیا تھا اور رسومات میں استعمال ہونے والے جانوروں کے نمونے بھی ملے ہیں

ماہرین کا خیال ہے کہ جو جانوروں کے نمونے دستیاب ہوئے ہیں، ان کو شکاری ہرن ہلاک کرنے سے قبل ماورائی قوتوں کی خوشنودی کے لیے استعمال کرتے تھے

اس مقام سے تلاش کی جانے والی دیگر اشیا میں پتھر کی بنی ہوئی ایک لمبی دیوار بھی ہے، جس کے پہلو میں وہ ہرنوں کو اپنے شکاری جالوں میں پھنسایا کرتے تھے

کئی کلومیٹر لمبی ایسی دیواروں کو اُس قدیمی دور میں ‘ڈیزرٹ کائیٹس‘ کا نام دیا گیا تھا۔ ایسی دیواریں مشرقِ وسطیٰ کے بے آب و گیاہ علاقوں میں تعمیر کرنے کا رواج قدیمی دور میں پایا جاتا تھا۔ ایسی دیواریں بعض ایشیائی ممالک میں بھی دریافت کی جا چکی ہیں۔ ماہرین کو یقین ہے کہ اردنی صحرا میں دریافت کی جانے والی ‘ڈیزرٹ کائیٹ‘ سب سے قدیم ہو سکتی ہے

آرکیالوجسٹس کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں جہاں ایسی لمبی دیواریں دریافت کی گئی ہیں، وہ بلاشبہ قدیمی ادوار میں انسانوں کے ہاتھوں سے بنائی جانے والی سب سے پرانی تعمیراتی نشانیاں ہیں

ان دیواروں کو حجری دور کے اور اس کے بعد کے انسان اپنی شکاری مہموں کے لیے استعمال کرتے تھے۔ ان دیواروں کے قریب پرانے دور کے انسان بڑے پیمانے پر شکار کیا کرتے تھے۔ اردنی صحرا میں ملنے والی ڈیزرٹ کائیٹ کے حوالے سے ماہرینِ آثار قدیمہ کی ٹیم کے شریک ڈائریکٹر وائل ابو عزیزہ کا کہنا ہے کہ حالیہ دریافت میں ملنے والے کھنڈرات کا مقابلہ کوئی قدیمی علاقہ نہیں کر سکتا.

Tags:

Ancient Arab HistoryAntiquitiesHeritage SitesJordanRock Carving
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

مراد سعید پر الزامات، ریحام خان کو ایک ارب ہرجانے کا نوٹس

Next

تحریک عدم اعتماد کے لیے اپوزیشن کے رابطوں کے بعد وزیراعظم بھی جہانگیر ترین سے رابطے پر مجبور

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme