Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںعالمی

پندرہ پاکستانیوں کے یوکرین سے وطن واپسی سے انکار کی وجہ کیا ہے؟

By Akhtar Rasool
مارچ 6, 2022 3 Min Read
0

کئیف – جنگ زدہ ملک میں پاکستانی سفارت خانے کے مطابق غیر متوقع طور پر پندرہ پاکستانیوں نے یوکرین چھوڑنے سے انکار کر دیا ہے، ان پندرہ پاکستانیوں میں سے نو سیاسی پناہ حاصل کرنے کے خواہش مند افراد اور چھ طالب علم شامل ہیں

ذرائع کے مطابق جو چیز اس معاملے کو مزید غیر معمولی بناتی ہے وہ یہ ہے کہ سفارت خانے کے ساتھ رابطے میں موجود انکار کرنے والے طلبہ میں سے پانچ طالب علم لڑکیاں ہیں، سفارت خانے کا کہنا ہے کہ ان تمام پندرہ پاکستانیوں نے جنگ زدہ یوکرین چھوڑنے کے مشورے کے باوجود وہیں رہنے کا فیصلہ کیا ہے

پاکستانی سفارتخانے نے اپنے روزنامہ ’فیکٹ شیٹ‘ میں اعلان کیا تھا کہ وہ جنگ زدہ علاقے میں پھنسے ہوئے پینتیس پاکستانیوں کو نکالنے کے لیے ہر ممکن کوششیں کر رہا ہے جبکہ روس کے ساتھ یوکرین کا تنازع شدت اختیار کر گیا ہے اور دونوں جانب سے بہت زیادہ جانی نقصان کی اطلاع ہے

سفارت خانے کا کہنا تھا کہ حراستی مرکز میں نو پاکستانی اور ایوانو فانکیوسک اور ترنوپل میں چھ طالب علم موجود ہیں، جنہوں نے ملک چھوڑنے سے انکار کر دیا تھا

بیان میں کہا گیا ہے کہ جو لوگ وولین حراستی مرکز میں تھے، وہ یوکرین چھوڑنا نہیں چاہتے کیونکہ ان کے سیاسی پناہ کے مقدمات زیرِ سماعت تھے

جبکہ حراستی مراکز میں موجود دیگر تمام پاکستانیوں کو رہا کر دیا گیا ہے اور یوکرین سے نکال دیا گیا ہے

چھ طالب علموں کے نام جاری کرتے ہوئے سفارت خانے کا کہنا تھا کہ وہ ایوانو-فینکیوسک اور ٹرنوپل میں ہیں اور وہ یوکرین چھوڑنے کے لیے مشن کے بار بار مشورے کے باوجود اپنے طور پر وہیں رہنا چاہتے ہیں

انکار کرنے والی طالبات میں حرا عمران، شمزہ خان، سمیرا اکرم، حنا کریم، سلیم الرحمان اور امیمہ ارم علوی شامل ہیں

تاہم، بیان میں بتایا گیا ہے وہ چار پاکستانی-یوکرینی شہری جو یوکرین چھوڑنا چاہتے ہیں، ان میں کاشف شہزاد، منیر مغل، محمد شفیق اور کامران یونس شامل ہیں

سفارتخانے کے مطابق روس یوکرین تنازع شدت اختیار کر گیا ہے اور دونوں طرف سے کافی جانی و مالی نقصان ہوا ہے

اس میں مزید کہا گیا ہے کہ تنازع کے آغاز سے لے کر اب تک امن مذاکرات کے دو دور ہو چکے ہیں، دوسرے دور میں غیر ملکیوں کے انخلا اور ادویات اور انسانی امداد کی فراہمی کے لیے گرین کوریڈور کھولنے پر اتفاق کیا گیا، تاہم تفصیلات کا فیصلہ تیسرے راؤنڈ میں کیا جائے گا، اس تمام صورتحال کے بعد ہم ماریوپول، سمی اور خرسون میں پھنسے پاکستانیوں کو نکالنے میں کامیاب ہو جائیں گے

بیان میں واضح کرتے ہوئے کہا گیا ہےکہ یوکرین میں کوئی بھی شہر محفوظ نہیں ہے، خوراک اور پیٹرول کی قلت ہے اور پاکستانیوں اور مشن کی دیکھ بھال میں بہت زیادہ مشکلات کا سامنا ہے، اس نے انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ 24 فروری کو تنازع بڑھنے کے بعد سے دس لاکھ سے زیادہ لوگ پہلے ہی یوکرین سے فرار ہو چکے ہیں

بیان میں مزید بتایا گیا ہے کہ گزشتہ رات، زاپاروزیاکے علاقے پر حملہ ہوا اور اس کے نتیجے میں یورپ کے سب سے بڑے نیوکلیئر پاور پلانٹ (این پی پی ) کے علاقے میں آگ بھڑک اٹھی جبکہ اب روسی افواج نے زاپاروزیا این پی پی پر قبضہ کر لیا ہے.

Tags:

PakistanPakistani StudentsRussiaRussian AttackUkraine WarWar Zone
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

یوکرین میں روس پر جنگی جرائم کا الزام، یہ کیا ہوتے ہیں اور ان کا مقدمہ کیسے چلایا جاتا ہے؟

Next

اگر صدر بائیڈن کو میرے بارے میں غلط فہمی ہے تو مجھے بھی پرواہ نہیں: سعودی ولی عہد

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme