Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںفن

”گھبرانا نہیں ہے“ ایکشن، رومانس اور کامیڈی کے امتزاج پر مبنی فلم کا ٹریلر جاری

By Akhtar Rasool
مارچ 13, 2022 2 Min Read
0

کراچی – ایک طویل انتظار کے بعد وزیر اعظم عمران خان کے مشہور جملے ”گھبرانا نہیں ہے“ پر بنائی جانے والی رومانٹک کامیڈی ایکشن فلم کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے

”گھبرانا نہیں ہے“ کا مختصر ٹیزر دسمبر 2021 میں جاری کیا گیا تھا، جب کہ اس کی شوٹنگ 2020ع میں ہی شروع کردی گئی تھی

فلم کے جاری کیے گئے ٹریلر میں تمام مرکزی کرداروں کو دکھایا گیا ہے اور مختصر دورانیے کے ٹریلر سے فلم کی کہانی سمجھنا مشکل ہے

ٹریلر دیکھ کر اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ فلم میں صبا قمر کا کردار سب سے نمایاں اور منفرد ہوگا، جو ایک طرف سید جبران کی محبت کے طور پر دکھائی دیتی ہیں تو دوسری طرف وہ زاہد احمد سے بھی رومانس کرتی دکھائی دیتی ہیں

ٹریلر میں صبا قمر کو فلم کے مرکزی ولن یعنی نیر اعجاز کی ہونے والی بیوی کے طور پر بھی دکھایا گیا ہے، جس سے عندیہ ملتا ہے کہ فلم میں صبا قمر کا کردار سب سے مختلف ہوگا

ٹریلر کو دیکھ کر لگتا ہے کہ صبا قمر کو ٹرائی اینگل محبت میں دکھایا جائے گا یعنی وہ ممکنہ طور پر سید جبران اور زاہد احمد کے ساتھ رومانس کرتی دکھائی دیں گی

ٹریلر میں ایکشن، کامیڈی اور رومانس سمیت جنگ، برے اور بھلے لوگوں کے درمیان لڑائی اور مجبوریوں کو بھی دکھایا گیا ہے

فلم میں سینیئر اداکار سہیل احمد نے صبا قمر کے والد کا کردار ادا کیا ہے، جو کہ سرکاری افسر ہوتے ہیں مگر ریٹائرمنٹ کے بعد ان کے دو ہی خواب ہوتے ہیں کہ ایک تو ان کا اپنا گھر ہو اور دوسرا ان کی اکلوتی جوان بیٹی کی شادی ہوجائے

ٹریلر سے معلوم ہوتا ہے کہ فلم میں آئٹم سانگ بھی شامل ہوں گے اور اس میں شائقین کو خوب لڑائی بھی دیکھنے کو ملے گی

یاد رہے کہ فلم کی کہانی کے حوالے سے ابتدائی طور پر پروڈیوسر جبران بیگ نے بتایا تھا کہ مذکورہ فلم صرف کامیڈی پر مشتمل نہیں ہے بلکہ یہ ایک اہم سماجی مسئلے پر مبنی ہے

انہوں نے بتایا تھا کہ فلم کی کہانی خواتین کی خودمختاری اور خواتین کو طاقتور بنانے کے گرد گھومتی ہے اور فلم میں نہ صرف سماجی بلکہ سیاسی مسائل کو بھی منفرد اور ہلکے پھلکے انداز میں دکھایا گیا ہے

فلم کو نیوپلیکس سینما کے مالک، صنعت کار جبران بیگ اور حسن ضیا نے پروڈیوس کیا ہے

جے بی پروڈکشن اور جیو فلمز کے بینر تلے بننے والی فلم میں زاہد احمد، صبا قمر، سید جبران، نیر اعجاز، افضل خان (ریمبو)، سہیل احمد اور ثاقب خان سمیت دیگر اداکار ایکشن میں دکھائی دیں گے

فلم کو پہلے ہی عید الفطر پر ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا تھا اور ٹریلر میں بھی اسے میٹھی عید پر پیش کرنے کی تصدیق کی گئی ہے.

Tags:

LollywoodPakistani movie
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

تحریک عدم اعتماد: پاکستانی سیاست کی لمحہ بہ لمحہ بدلتی صورتحال

Next

روس کا یوکرین کے اہم فوجی اڈے پر میزائل حملہ، 35 ہلاکتیں، ایک اور حملے میں امریکی صحافی بھی ہلاک

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme