کراچی – محکمہ لائیو اسٹاک نے لمپی اسکین بیماری کے چار روز میں دو ہزار سے زائد کیسر رپورٹ ہونے کا انکشاف کیا ہے
محکمہ لائیو اسٹاک کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ چار سو آٹھ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں
رپورٹ کے مطابق صوبے میں بیماری سے چار روز میں انتیس گائیں مرچکی ہیں، یوں مرنے والی گائیوں کی مجموعی تعداد دو سو چوَن ہوچکی ہے
محکمہ لائیو اسٹاک کے مطابق لمپی اسکین کے یومیہ ڈھائی سو سے زائد کیسز رپورٹ ہورہے ہیں، صوبے میں بیماری سے متاثرہ گائیوں کی تعداد 29 ہزار 262 ہوگئی ہے
رپورٹ میں ادویات اور ویکسینیشن سے 13 ہزار 838 گائیں بچانے کا دعویٰ کیا گیا ہے
محکمہ لائیو اسٹاک کے مطابق کراچی میں سب سے زیادہ 16 ہزار 827 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں
ماہرین صحت کے مطابق 14 روز میں جانوروں پر وائرس کے اثرات مکمل نمودار ہوجاتے ہیں