Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںسائنس و ٹیکنالوجیماحولیات

اب اپنے اینڈروئڈ فون کو عالمی موسمیاتی تحقیقی منصوبے کا حصہ بنائیں

By Akhtar Rasool
مارچ 29, 2022 2 Min Read
0

زیورخ – ایک ایپ کی بدولت آپ اپنے اینڈروئڈ فون سے سائنسدانوں کی مدد کرسکتے ہیں جس کی بدولت موسم کی بہترین پیش گوئی میں مدد مل سکتی ہے تاہم صرف اینڈروئڈ فون میں اینڈروئڈ ورژن سیون سے اوپر والے آپریٹنگ سسٹم پر ہی یہ ایپ چل سکتی ہے

یورپی خلائی ایجنسی نے ’کمالیئٹ‘ (Camaliot) ایپ بنائی ہے جس میں پوری دنیا کے لوگ اپنا کردار ادا کرسکتے ہیں۔ اس طرح فون کے جی پی ایس ریسیور کو استعمال کرتے ہوئے مقامی موسمیاتی کیفیات کی معلومات ایک جگہ جمع ہوسکے گی

ہم جانتے ہیں کہ اپنے اپنے مدار میں موجود سیٹلائٹ جی پی ایس سگنل کے تحت کام کرتے ہیں۔ اب سائنسدانوں کا خیال ہے کہ یہی سیٹلائٹ فضائی کیفیات کی تفصیل بھی جان سکتے ہیں۔ مثلاً فضا میں آبی بخارات اگر کم یا زیادہ ہوں تو اس سے سیٹلائٹ سگنل پر اثرپڑتا ہے

اسی طرح جب جب سیٹلائٹ سگنل مختلف فضائی حالات سے گزرتے ہیں ان کی کیفیات تبدیل ہوتی رہتی ہیں۔ اس طرح دنیا بھر کے فون سے ملنے والا ڈیٹا موسم اور آب وہوا کی مختلف کییفیات کو بہتر طور پر سمجھنے میں مدد دے سکتا ہے

اب کمزور سگنل یا ان میں تبدیلی سے سیٹلائٹ اور فون کا فاصلہ اور دیگر فضائی کیفیات سے پوری دنیا کی موسمیاتی معلومات ای جگہ جمع ہوگی۔ اس سے ایک جانب تو موسم کی پیش گوئی بہتر ہوسکے گی اور کمپیوٹر الگورتھم کی مدد سے طویل مدت کی آب و ہوا کی معلومات سے طویل المدتی پیش گوئی بھی ممکن ہوسکے گی

دوسری جانب فون اور سیٹلائٹ سگنل دیکھ کر زمین کے گرد موجود آئینی کرے( آئنوسفیئر) کا احوال بھی اچھی طرح معلوم کیا جاسکے گا۔ ہمارا زمینی کرہ مختلف تہوں میں لپٹا ہے اور فضا کے بعد آئنوسفیئر شروع ہوجاتا ہے اور اس کے بعد خلا کی بے وزنی محسوس کی جاسکتی ہے

اس طرح دنیا کے ہر علاقے سے مجموعی طور پر لاکھوں کروڑوں فون کا ڈیٹا ایک بہت وسیع موسمیاتی منظرنامہ پیش کرسکتا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل غیر ارضی خلائی مخلوق کی تلاش کے مشہور پروگرام SETI@Home کی طرح کا ایک منصوبہ پیش کیا گیا تھا۔ اس میں دنیا بھر کے کمپیوٹروں کی فالتو پروسیسنگ قوت استعمال کرکے ڈیٹا کی بڑی مقدار کو سلجھانے میں مدد لی گئی تھی

ہم جانتے کہ دنیا بھر میں بہت سے نیویگیشن سیٹلائٹ کام کررہے ہیں جنہیں گلوبل نیوی گیشن سیٹلائٹ سسٹمز (جی این ایس ایس) جھرمٹ کا کانسٹلیشن کہا جاتا ہے۔ ان میں چین، یورپ اور امریکا کے نیوی گیشن سیٹلائٹ قابلِ ذکر ہیں۔ اب اینڈروئڈ فون سے موسم کا احوال دنیا بھر کے علاقوں سے ان سیٹلائٹ کو بھیجا جاسکتا ہے

یورپی خلائی ایجنسی نے کہا ہے کہ رجسٹرڈ ہونے والے صارفین کے کوائف محفوظ رہیں گے

واضح رہے کہ شرکا کو شامل ہونے پر ایمیزون واؤچر اور فون کا تحفہ بھی دیا جائے گا تاہم یہ مہم تیس جون تک جاری رہے گی.

Tags:

CamaliotClimate changeEnvironmentGlobal warmingGNNS
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

ناظم جوکھیو قتل کیس: ملزمان کو ECL میں ڈالنے کی منظوری

Next

کیا زمین بھی دل کی طرح ’دھڑکتی‘ ہے؟

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme