Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںماحولیات

کیا زمین بھی دل کی طرح ’دھڑکتی‘ ہے؟

By Akhtar Rasool
مارچ 29, 2022 2 Min Read
0

نیو یارک: سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ہمارا سیارہ زمین کسی دل کی طرح دھڑکتا ہے, لیکن اس کی ہر دھڑکن تقریباً 27.5 ملین (دو کروڑ پچھتر لاکھ) سال بعد واقع ہوتی ہے

واضح رہے کہ ہم زمین کو اس طرح سے زندہ نہیں کہہ سکتے کہ جیسے جانوروں، پرندوں، درختوں وغیرہ کو زندہ کہا جاتا ہے، لیکن 1972ع میں جیمس لولاک (Lovelock) نامی ایک سائنسدان نے ’’گائیا مفروضہ‘‘ پیش کیا تھا

اس مفروضے کے تحت ان کا کہنا تھا کہ زمین اپنی کئی خصوصیات کے اعتبار سے کسی جاندار کی طرح برتاؤ کرتی ہے۔ تاہم اس مفروضے کو اب تک سائنسی حلقوں نے قبول نہیں کیا ہے

ان ہی خطوط پر تحقیق کرتے ہوئے اب کارنیگی انسٹیٹیوٹ فار سائنس اور نیویارک یونیورسٹی کے ماہرین نے کچھ نئے انکشافات کیے ہیں

انہوں نے زمین کی چھبیس کروڑ سالہ تاریخ کا جائزہ لینے کے بعد دریافت کیا ہے کہ ہمارے سیارے پر لگ بھگ ہر دو کروڑ پچھتر لاکھ سال بعد کچھ غیرمعمولی طور پر تباہ کن واقعات بہت تیزی سے رونما ہوتے ہیں جن کی وجہ سے زمین پر بیشتر جاندار صفحہ ہستی سے مٹ جاتے ہیں

ان واقعات میں بڑی تعداد میں آتش فشاؤں کا پھٹ پڑنا، صرف چند سال کے عرصے میں زمین کے مجموعی موسم کا بہت زیادہ تبدیل ہوجانا اور براعظموں کی تیز رفتار ترتیبِ نو (ری الائنمنٹ) وغیرہ شامل ہیں

اگرچہ ان واقعات کا دورانیہ ہزاروں لاکھوں سال ہوتا ہے لیکن ارضیاتی نقطہ نگاہ سے یہ بہت کم مدت ہے جو کروڑوں سال کے پیمانے پر ایک مختصر دھڑکن قرار دی جاسکتی ہے

پچھلے چھبیس کروڑ سال کے ارضیاتی ریکارڈ میں کم از کم 9 مقامات ایسے ملے ہیں جو مسلسل کئی ہزار سے چند لاکھ سال تک غیرمعمولی اور تباہ کن واقعات کی طرف اشارہ کرتے ہیں

ان میں آج سے تقریباً ساڑھے چھ کروڑ سال پہلے ڈائنوسار کے اچانک خاتمے کا واقعہ بھی شامل ہے جو ایک بڑے شہابِ ثاقت کے زمین سے ٹکرانے کے نتیجے میں ہوا تھا

ماہرین نے یہ تو دریافت کرلیا ہے کہ ہمارے سیارے پر تقریباً پونے تین کروڑ سال کے وقفے سے کچھ غیرمعمولی واقعات ہوتے ہیں جنہیں ہم زمین کی ’’دھڑکن‘‘ کہہ سکتے ہیں، لیکن یہ بات اب تک وہ نہیں جان سکے ہیں کہ آخر یہ سب کچھ کیوں ہوتا ہے، کیسے ہوتا ہے اور اس سب کے پسِ پشت کیا نظام کارفرما ہے؟

ریسرچ جرنل ’’جیوسائنس فرنٹیئرز‘‘ کے ایک حالیہ شمارے میں شائع ہونے والی اس تحقیق نے زمین پر جاری مختلف نظاموں کے بارے میں نئے سوالات پیدا کردیئے ہیں

اسی کے ساتھ پچاس سال پرانے ’’گائیا مفروضے‘‘ پر بحث بھی ایک بار پھر تازہ ہوگئی ہے

البتہ، اطمینان کی بات یہ ہے کہ زمین کی اگلی دھڑکن میں اس وقت لگ بھگ دو کروڑ سال باقی ہیں، لہٰذا اگر آنے والے چند برسوں میں زمین پر کوئی تباہی پھیلتی ہے تو اس کی مکمل ذمہ داری یہاں رہنے والے انسانوں پر عائد ہوگی.

Tags:

Earth Heart BeatingEarth QuakeHuman Disaster
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

اب اپنے اینڈروئڈ فون کو عالمی موسمیاتی تحقیقی منصوبے کا حصہ بنائیں

Next

اجمل پہاڑی اور ان جیسے ملزمان کی رہائی اور پولیس کی بے بسی کی کہانیاں

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme