Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںعالمی

”امریکا نے دورہ روس کے بعد ’نافرمان‘ عمران خان کو سزا دینے کا فیصلہ کر لیا تھا“ روسی وزارت خارجہ

By Akhtar Rasool
اپریل 5, 2022 3 Min Read
0

ماسکو – روس نے کہا ہے کہ پاکستان کی قومی اسمبلی کا تحلیل ہونا امریکا کی ایک خودمختار ملک کے اندرونی معاملات میں خودغرضی پر مبنی شرمناک مداخلت کو ثابت کرتا ہے

روسی سرکاری خبر ایجنسی تاس کے مطابق پیر کو روسی وزارت خارجہ کی نمائندہ ماریہ زخروا کا یہ بیان ذرائع ابلاغ کو جاری کیا گیا

وزات خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی قومی اسمبلی کی تحلیل کا فیصلہ عمران خان کے روس کے دورے کے بعد آیا

بیان میں کہا گیا ہے کہ ’امریکہ اور اس کے مغربی اتحادیوں نے وزیراعظم عمران خان کو روس کے دورے سے روکنے کے لیے شدید دباؤ ڈالا تھا‘

بیان میں مزید کہا گیا کہ ’عمران خان کے دورہ روس کے بعد ہونے والی پیش رفت سے کوئی شبہ باقی نہیں رہتا کہ امریکا نے ’نافرمان‘ عمران خان کو سزا دینے کا فیصلہ کر لیا تھا۔‘

”یہ امریکا کی ایک خودمختار ملک کے داخلی معاملات میں خودغرضی پر مبنی مقاصد کے لیے مداخلت کی ایک اور کوشش ہے“

بیان میں کہا گیا ہے کہ ’پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے خود بھی متعدد بار کہا ہے ان کے خلاف ’سازش‘ غیرملکی ایما اور فنڈنگ سے کی گئی۔‘

دوسری جانب امریکا نے پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کے الزامات کو ایک بار پھر مسترد کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ پاکستان میں آئینی اور جمہوری اصولوں کی پرامن طریقے سے بالادستی کی حمایت کرتا ہے

امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے ترجمان نیڈ پرائس نے منگل کو اپنی پریس کانفرنس میں کہا کہ ’جیسا کہ آپ نے گزشتہ ہفتے سنا کہ ہم پاکستان میں آئینی اور جمہوری اصولوں کی بالادستی کی حمایت کرتے ہیں۔‘

’پوری دنیا کے معاملے میں ہم کسی ایک سیاسی پارٹی کی دوسری کے خلاف مدد نہیں کرتے۔ ہم اپنے وسیع تر اصولوں جو کہ قانون کی بالادستی اور قانون کے تحت سب کے لیے انصاف پر مبنی ہیں، کی پاسداری کرتے ہیں۔‘

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے لگائے گئے الزامات سے متعلق سوال کے جواب میں ترجمان اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے اپنا موقف دہرایا کہ ’ان الزامات میں کوئی سچائی نہیں ہے۔‘

دوسری جانب بھارتی اخبار ہندوستان ٹائمز کے مطابق امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے وسطی و جنوبی ایشیا کے اسسٹنٹ سیکریٹری ڈونلڈ لو سے ان کے بھارتی دورے کے دوران ایک انٹرویو میں پاکستان کی سیاسی صورت حال سے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے جواب دینے سے گریز کیا

واضح رہے کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے اتوار کو اپنے اراکین پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کی حکومت کو تبدیل کرنے کی دھمکی امریکی محکمہ خارجہ کے جنوبی اور وسطی ایشیائی امور کے بیورو کے اسسٹنٹ سیکریٹری آف سٹیٹ ڈونلڈ لو نے پاکستان کے سابق سفیر اسد مجید خان سے ایک ملاقات کے دوران دی تھی

بھارت میں انٹرویو کے دوران پوچھے گئے سوال کے جواب میں ڈونلڈ لو نے واضح جواب دینے کے بجائے کہا کہ ’ہم پاکستان کی صورت حال پر نگاہ رکھے ہوئے ہیں۔ ہم پاکستان کے آئینی عمل اور قانون کی بالادستی کی حمایت کرتے ہیں۔‘

جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا آپ نے پاکستانی سفیر سے یہ کہا تھا کہ اگر عمران خان کی حکومت برقرار رہی تو امریکا پاکستان کو معاف نہیں کرے گا، تو انہوں نے صرف یہ کہنے پر اکتفا کیا کہ ’اس سوال پر مجھے جو کہنا تھا وہ کہہ دیا۔‘

دوسری جانب پاکستان میں اپوزیشن جماعتوں نے عمران خان کے اس بیان پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے اور وہ مبینہ امریکی مراسلے کو جعلی قرار دے رہے ہیں

عمران خان نے اتوار کو کہا تھا کہ اس دھمکی آمیز خط کی توثیق قومی سلامتی کونسل کمیٹی نے بھی کی ہے، جس میں سکیورٹی اسٹیبلشمنٹ کے لوگ بھی شریک تھے

بعد ازاں پیر کو پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، سابق صدر آصف زرداری، جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے اپنے علیحدہ علیحدہ بیانات میں فوج کے ترجمان سے اس اجلاس کے منٹس کے حوالے سے وضاحت کرنے کا مطالبہ کیا ہے ، جس میں عسکری قیادت بھی موجود تھی۔ اور اسی اجلاس کو بنیاد پر وزیراعظم عمران خان نے دعویٰ کیا تھا کہ نیشنل سکیورٹی کمیٹی نے بھی غیرملکی سازش کی توثیق کی ہے.

Tags:

Imran KhanPakistanRussiaUSA
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

خاتونِ اول کی قریبی دوست فرح خان خبروں میں کیوں ہیں؟

Next

کیا موجودہ گلوبلائزڈ ورلڈ، ڈی گلوبلائزیشن کے دور میں داخل ہو رہی ہے؟

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme