وزیراعظم شہباز شریف نے کابینہ کی تشکیل کیلیے مشاورت شروع کردی

نیوز ڈیسک

سلام آباد: نو منتخب وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے نئی وفاقی کابینہ کی تشکیل کے لیے مشاورت شروع کر دی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اتحادی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلنے کا اصولی فیصلہ کیا ہے، جس کے لیے وزیراعظم آج سابق صدر آصف علی زرداری، مولانا فضل الرحمان اور دیگر کے پاس خود جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے اپنے اتحادی رہنماوں کو پی ایم ہاؤس بلانے کی بجائے ان کے پاس خود جانے کا فیصلہ کیا ہے، وزیراعظم پیپلز پارٹی، جے یو آئی (ف)، ایم کیو ایم اور دیگر اتحادیوں کے ارکان کو کابینہ میں شامل کریں گے۔
وزیراعظم اتحادی رہنماؤں کے پاس جا کر ان کا شکریہ ادا کریں گے اور انہیں پی ایم ہاؤس آنے کی دعوت بھی دیں گے۔

سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد ایوان نےاپوزیشن جماعتوں کے امیدوار شہبازشریف کوملک کا وزیراعظم منتخب کیا تھا۔ پی ٹی آئی نے شاہ محمود قریشی کووزیراعظم کا امیدوار نامزد کیا تھا تاہم پی ٹی آئی ارکان نے بعد میں انتخاب کا بائیکاٹ کرتے ہوئے اجتماعی استعفے دے دئیے تھے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close