Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

وڈیو کالز کے دوران لوگوں کی آوازیں بلند ہونے کی وجہ کیا ہے؟

By Akhtar Rasool
اپریل 15, 2022 3 Min Read
0

کراچی – وڈیو کالز اب بہت زیادہ عام ہیں، بالخصوص کورونا وائرس کی وبا کے دوران ان کی مقبولیت میں بہت اضافہ ہوا ہے

لیکن کیا آپ نے کبھی یہ بات نوٹ کی ہے کہ وڈیو کال کے دوران لوگوں کی آواز اچانک بہت زیادہ بلند کیوں ہو جاتی ہے یا ان کی جسمانی انداز بدل کیوں جاتے ہیں؟

سائنسدانوں نے اس بارے میں تحقیق کی ہے اور بتایا ہے کہ ایسا کیوں ہوتا ہے. اس تحقیق کے نتائج جریدے رائل سوسائٹی اوپن سائنس جرنل میں شائع ہوئے

ہوسکتا ہے کہ آپ کے لیے یقین کرنا مشکل ہو، لیکن سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ جیسے ہی کال کے دوران وڈیو کا معیار خراب ہوتا ہے تو ہم اس کی تلافی کے طور پر زیادہ اونچی آواز میں بات کرنے لگتے ہیں

نیدرلینڈز کی راڈبوڈ یونیورسٹی کی تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ بات کرتے ہوئے ہمارے جسمانی اشارے، چہرے کے تاثرات ہمارے دوسروں سے رابطے کے اہم اور لازمی پہلو ہیں

محققین کا کہنا تھا کہ اگر آپ کا کنکشن وڈیو کا ناقص معیار فراہم کررہا ہے تو یاد رکھیں کہ ہم تقریب اور اشاروں دونوں کی مدد لیتے ہیں

انہوں نے کہا کہ سابقہ تحقیق سے ثابت ہوچکا ہے کہ جب شور ہو تو ہم زیادہ اچھی طرح لوگوں کی بات سن نہیں پاتے جس پر ہماری آواز اونچی ہوجاتی ہے

انہوں نے مزید کہا کہ اس تحقیق میں یہی معلوم ہوا ہے کہ جب وڈیو کال کا معیار ناقص ہو تو ہم بلند آواز سے بات کرنے لگتے ہیں جبکہ اشارے بھی زیادہ نمایاں ہوجاتے ہیں

اس تحقیق کے لیے ماہرین نے بیس افراد کے درمیان وڈیو کالنگ کا تجزیہ کیا تھا اور ہر فرد کو کال کے لیے مختلف کمروں میں بٹھایا گیا اور چالیس منٹ تک زوم جیسی وڈیو کال پر اپنی مرضی سے بات چیت کا کہا گیا

کال کے دورانیے کے دوران وڈیو کے معیار کو بتدریج بہترین سے مکمل دھندلی میں بدلا گیا

نصف شرکا کے لیے کال کے معیار کو بہتر بنایا گیا، جبکہ باقی افراد کے لیے اسے خراب کیا گیا اور پھر ان کے ردعمل کا جائزہ لیا گیا

اس تجربے سے انکشاف ہوا کہ جیسے ہی وڈیو کا معیار خراب ہوتا ہے، تو لوگ پہلے بات چیت کے دوران ہاتھوں اور جسمانی حرکات کو کم کردیتے ہیں، مگر یہ معیار مزید خراب ہوتا ہے تو وہ زیادہ حرکت کرنے لگتے ہیں

تحقیقی ٹیم کے مطابق جب جسمانی اشاروں کو استعمال نہیں کیا جاتا تو وڈیو کے معیار سے آواز پر کوئی اثرات مرتب نہیں ہوتے، مگر ہاتھوں اور جسمانی حرکات کو استعمال کرنے سے ویڈیو کا معیار گھٹنے پر آواز کی فریکوئنسی میں 5 ڈیسی بیل کا اضافہ ہوجاتا ہے اور مزید معیار خراب ہونے پر یہ سطح برقرار رہتی ہے

انہوں نے کہا کہ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ وڈیو کا معیار خراب ہو تو لوگوں کی جسمانی حرکات کو زیادہ بڑھا دیتے ہیں تاکہ ان کا ساتھی اس کا مطلب سمجھ سکے، چاہے وہ اسے معمول کے مطابق دیکھ نہ بھی رہے ہوں

اسی طرح جب انہیں لگتا ہے کہ ان کا ساتھی جسمانی اشاروں یا حرکات کو دیکھنے سے قاصر ہے تو وہ دیگر سگنل یعنی آواز کو بڑھا دیتے ہیں.

Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

جینی

Next

مسلمان نوجوان نے نیویارک سب وے کے حملہ آور کی گرفتاری میں کیسے مدد کی؟

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme