Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںعالمی

مسلمان نوجوان نے نیویارک سب وے کے حملہ آور کی گرفتاری میں کیسے مدد کی؟

By Akhtar Rasool
اپریل 15, 2022 3 Min Read
0

نیو یارک – امریکا کے شہر نیویارک میں پولیس نے بروکلن اسٹیشن پر فائرنگ کر کے تیرہ افراد کو زخمی کرنے والے حملہ آور کو ایک شامی پناہ گزین کی مدد سے گرفتار کیا ہے

امریکی میڈیا کی خبروں اور سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی وڈیوز میں ایک شامی پناہ گزین کو انتہائی پرجوش انداز میں حملہ آور کی گرفتاری کی کہانی سناتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے

زیک تاہان نامی شامی پناہ گزین کا کہنا ہے کہ وہ حملہ ہونے والی جگہ سے تھوڑی دور ایک اسٹور میں کام کر رہے تھے، جب انہوں نے سی سی ٹی وی کیمرے میں مشبہ شخص کو دیکھا اور پولیس کو اطلاع دی

ان کا کہنا تھا ’میں اسٹور کے اندر کام کر رہا تھا۔ میں سکیورٹی کیمروں (مانیٹرنگ) پر کام کرتا ہوں۔ میں نے کیمرے میں اسے (حملہ آور) کو سائیڈ واک پر چلتے ہوئے دیکھا اور سوچا او میرے خدا یہ تو وہی آدمی ہے۔‘

زیک مزید بتاتے ہیں کہ اس شخص نے اپنی پشت پر ایک بیگ لٹکایا ہوا تھا اور وہ انہوں نے زمین پر رکھ دیا

شامی پناہ گزین جو پچھلے پانچ برس سے امریکہ میں مقیم ہیں، کہتے ہیں ’میں نے لوگوں کو ان کے ارگرد گرد چلتے ہوئے دیکھا اور انہیں بتایا کہ دوستوں خیال رکھیں اور اس سے دور رہیں۔‘

زیک تاہام کے مطابق انہیں چیختا ہوا دیکھ کر لوگوں نے سمجھا کہ شاید ان کی ذہنی حالت ٹھیک نہیں ’لوگ سمجھے کے شاید میں پاگل ہوں۔ شاید وہ سوچ رہے تھے کہ میں منشیات استعمال کرتا ہوں لیکن میں نہیں کرتا کیونکہ میرا روزہ ہے۔‘

ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے اس دوران ایک پولیس کی گاڑی دیکھی اور انہیں حملہ آور کی موجودگی کی اطلاع دی

زیک تاہان کی بہادری پر سوشل میڈیا صارفین انہیں سراہ رہے ہیں اور انہیں ہیرو قرار دے رہے ہیں

عبیداللہ بہیر نامی صارف نے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ ’ایک مسلمان پناہ گزین نے بروکلن سب وے حملے میں ملوث شخص کو پکڑنے میں مدد دی۔‘

انہوں نے مزید لکھا کہ ’جب کچھ مسلمان افراد کے جرائم کی وجہ سے پورے اسلام کو کٹہرے میں کھڑا کردیا جاتا ہے تو آج ہم سب کو زیک کے اقدام کا کریڈٹ بھی دیا جانا چاہیے۔‘

’اور انہوں نے یہ سب اس وقت کیا جب وہ روزے سے تھے۔‘

شامی پناہ گزین کی بہادری نے انہیں کچھ ہی منٹوں میں اردگرد موجود لوگوں کا ہیرو بنا دیا

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک اور ویڈیو میں زیک کو حملہ آور کی گرفتاری کے بعد نیویارک پولیس کی گاڑی میں بیٹھا دیکھا جا سکتا ہے اور ان کے اطراف میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد موجود ہے جو ان کے لیے تالیاں بجا رہی ہے

تاہم خبر رساں ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق قانون نافذ کرنے والے حکام کا کہنا ہے کہ ملزم نے پولیس کو خود فون کرکے بتایا کہ وہ کہاں موجود ہے

لوگوں کا کہنا ہے کہ حملہ آور پہلے ہی اپنی گرفتاری کے لیے رضامند تھا لیکن پولیس کے وہاں پہنچنے پر زیک نے بروقت حملہ آور کو پہچاننے میں حکام کی مدد کی

واضح رہے 62 سالہ فرینک آر کو پُر ہجوم اسٹیشن پر فائرنگ کے تقریباً تیس گھنٹے بعد حراست میں لیا گیا تھا.

Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

وڈیو کالز کے دوران لوگوں کی آوازیں بلند ہونے کی وجہ کیا ہے؟

Next

بات بات پر عدالتوں میں پٹیشنز دائر کرنے والے مولوی اقبال حیدر کی کہانی

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme