Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںقومی

وفاقی کابینہ کا اعلان آج ہونے کا امکان

By Akhtar Rasool
اپریل 18, 2022 3 Min Read
0

ایک ہفتے کی تاخیر کے بعد حکومت آج (پیر کو) اس غیر یقینی صورتحال کے درمیان وفاقی کابینہ تشکیل دے رہی ہے کہ کیا جمعیت علمائے اسلام فضل (جے یو آئی ف) اس کا حصہ بنے گی یا تقسیم کے بارے میں ’اختلاف‘ سے پرہیز کرے گی۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق اتوار کو وزیراعظم شہباز شریف نے حکمران اتحادی جماعتوں سے مشاورت کا سلسلہ جاری رکھا اور بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) اور بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) کے وفود سے ملاقات کی۔

دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے حکمران اتحاد میں ’ضامن‘ ہونے کے ناطے وزارتوں کی تقسیم کے حوالے سے اتحادی جماعتوں کے ساتھ کیے گئے وعدوں کو پورا کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

مریم اورنگزیب جو ممکنہ طور پر وزیر اطلاعات بن سکتی ہیں، انہوں نے ڈان کو بتایا کہ ’وفاقی کابینہ کے ارکان کل (پیر کو) حلف اٹھا رہے ہیں‘

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل این) کو 14 وزارتیں ملیں گی، اس کے بعد پی پی پی کو 11 وزارتیں ملیں گی۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ تمام اتحادی جماعتوں بشمول جے یو آئی ف اور متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کو کابینہ میں جگہ دی جارہی ہے۔

مریم اورنگزیب نے بتایا کہ کابینہ کی تشکیل سے متعلق اتحادیجماعتوں کی مشترکہ کمیٹی کا طویل اجلاس اتوار کو ہوا جس میں محکموں اور اہم عہدوں کی تقسیم سے متعلق جماعتوں کی شکایات کو دور کیا گیا

ترجمان کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پاس دفاع، خزانہ، داخلہ، قانون و انصاف، ریلوے، اطلاعات، توانائی، منصوبہ بندی، مواصلات وغیرہ کی وزارتیں ہوں گی۔

اس سے قبل مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثنا اللہ نے ایک نجی ٹی وی چینل کو بتایا کہ حکومت میں شامل تمام اتحادی جماعتوں کی مشترکہ کمیٹی نے نئی کابینہ کی تشکیل کو حتمی شکل دے دی ہے جس میں تقریباً تمام جماعتوں کو جگہ دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے لیے وزارت خارجہ مانگی ہے لیکن یہ ابھی تک غیر یقینی ہے کہ کیا بلاول، شہباز شریف کی کابینہ میں شامل ہوں گے یا نہیں۔

البتہ حکومت کے ایک ذریعے نے ڈان کو بتایا کہ جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن وفاقی کابینہ میں شامل نہیں ہو رہے تاہم انہوں نے یقین دلایا ہے کہ وہ حکومتی اتحادی رہیں گے

یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ جے یو آئی (ف) نے صدر کے عہدے کا مطالبہ کیا تھا اور عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) اور آزاد رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ کو ایک ایک وزارت دینے پر برہمی کا اظہار کیا تھا۔

مولانا فضل الرحمٰن نے آصف علی زرداری سے ناراضی کا اظہار کیا اور سوال کیا کہ ان جماعتوں یا افراد کو دو وزارتیں کیوں دی گئیں جنہوں نے جے یو آئی (ف) کے خلاف الیکشن لڑا تھا اور وہ آئندہ انتخابات میں بھی ان کی پارٹی کو نقصان پہنچائیں گے۔

تاہم آصف علی زرداری نے واضح کیا کہ وہ اتحادی جماعتوں کے ساتھ کیے گئے اپنے وعدوں سے پیچھے نہیں ہٹ سکتے کیونکہ وہ اس اتحاد میں ایک ’ضامن‘ تھے جو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت کے خلاف بنایا گیا تھا جس نے کامیابی سے عدم اعتماد کے ووٹ کے ذریعے سابق وزیراعظم عمران خان کو عہدے سے ہٹا دیا۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ ان کی پارٹی اس وقت تک وزارتیں نہیں لینا چاہتی جب تک تمام اتحادی جماعتوں کو جگہ نہ مل جائے۔

دریں اثنا پیپلز پارٹی کے ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے زرداری کو تمام اختیارات دے دیے ہیں کہ وہ کسی بھی پارٹی کو اس کے مقررہ حصے کے مطابق وزارتیں تقسیم کر سکتے ہیں۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ شہباز شریف نے پپیپلز پارٹی کو بھی کابینہ میں شامل ہونے کو کہا تھا اور امید کی جارہی تھی کہ پارٹی کو 7 وزارتیں ملیں گی۔

ذرائع نے یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ اتحاد میں یہ بھی طے پایا ہے کہ پیپلز پارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی سینیٹ کے اگلے چیئرمین ہوں گے۔

نئی کابینہ کے ممکنہ وزرا میں بلاول بھٹو زرداری، مریم اورنگزیب، خواجہ آصف، مفتاح اسمٰعیل، زاہد حامد، احسن اقبال، رانا ثنا اللہ، رانا تنویر، شاہد خاقان عباسی، خواجہ سعد رفیق، حنا ربانی کھر، شازیہ مری و دیگر شامل ہیں

Tags:

Asif Ali ZardariNew Parliament CabinetPakistanPMLNPPPShahbaz SharifShehbaz Sharif
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

سینما کا عشق (طنز و مزاح)

Next

ماحولیاتی ماہرین نے سندھ کی موسمیاتی تبدیلی کی پالیسی کو بہتر بنانے پر زور دیا ہے۔

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme