Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

چاغی میں مظاہرین پر فائرنگ، تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل

By Akhtar Rasool
اپریل 20, 2022 2 Min Read
0

کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ ضلع چاغی میں پاک افغان سرحد کے قریب ڈرائیور کی ہلاکت کے خلاف ہونے والے احتجاجی مظاہرے کے دوران فائرنگ کے واقعے کی تحقیقات کے لیے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) تشکیل دے دی گئی ہے

منگل کو بلوچستان اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ مختلف سیکیورٹی اداروں کے اہلکاروں پر مشتمل جے آئی ٹی مکمل تحقیقات کے بعد اپنی رپورٹ پیش کرے گی

تاہم انہوں نے مزید کہا کہ اگر تفتیش تسلی بخش نہ پائی گئی تو متوفی ڈرائیور کے اہل خانہ کو مطمئن کرنے کے لیے جوڈیشل کمیشن بنایا جا سکتا ہے اور واقعے میں ملوث قصوروار افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا

وزیراعلیٰ نے کہا کہ حکومت متاثرین کے لواحقین کو معاوضہ دے گی جبکہ چیف سیکریٹری، ایڈیشنل چیف سیکریٹری، ہوم سیکریٹری، آئی جی پولیس اور دیگر متعلقہ حکام نے بھی حقائق جاننے کے لیے علاقے کا دورہ کیا

میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ حکومت اس واقعے کے بارے میں جلد از جلد رپورٹ مرتب کرے گی، زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کی جارہی ہے اور اگر ضرورت پڑی تو انہیں کراچی کے ہسپتال میں منتقل کیا جائے گا

بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل گروپ کے پارلیمانی لیڈر ملک نصیر احمد شاہوانی نے اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے فائرنگ کے واقعے کی مذمت کی اور کہا کہ اس واقعے کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بنایا جائے اور سانحہ کے ذمے داروں کو سزا دی جائے

وزیر اعلیٰ کے مشیر برائے امور داخلہ میر ضیااللہ لانگو نے کہا کہ حکومت واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے، متوفی ڈرائیور کو رکنے کا اشارہ کیا گیا لیکن وہ نہیں رکا جس کے نتیجے میں ایک سیکیورٹی اہلکار نے ان پر فائرنگ کردی

Tags:

BalochistanBalochistan Border AreasChagi IncidentDriver Murder
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

نئی کابینہ کا اعلان، وزارتوں کی تقسیم پر حکمران اتحاد میں تحفظات موجود ہیں

Next

سری لنکا میں مظاہرے، پولیس کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme