Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںقومی

پی ٹی آئی کا 17 سیاسی جماعتوں کی فنڈنگ کی جانچ پڑتال کا مطالبہ

By Akhtar Rasool
اپریل 24, 2022 2 Min Read
0

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے کم از کم سترہ سیاسی جماعتوں کے فنڈز کی جانچ پڑتال کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا ہے

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کردہ درخواست میں مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے فنڈز کی جانچ پڑتال کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے

یہ درخواست پی ٹی آئی کے ایڈیشنل سیکریٹری جنرل عامر محمود کیانی کی جانب سے انور منصور خان کے توسط سے دائر کی گئی

خیال رہے کہ چند روز قبل الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم کے مطابق صرف پی ٹی آئی کی فنڈنگ کیس کی روزانہ سماعت کرنے کا فیصلہ کیا تھا

قبل ازیں اسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو تیس دن کے اندر کیس کو ختم کرنے کی ہدایت کی تھی

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے دائر کردہ درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ الیکشن کمیشن کو ہدایت کی جائے کہ وہ ان کی پارٹی کے فارن فنڈنگ کیس کی روزانہ سماعت شروع ہونے سے قبل سترہ سیاسی جماعتوں کی فنڈنگ سے متعلق بھی معلومات کے لیے اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) سے رجوع کرے

درخواست کے مطابق پی ٹی آئی واحد جماعت ہے جسے روزانہ کی کارروائی کی صورت میں احتساب کا سامنا ہے، تاہم انہوں نے عدالت سے درخواست کی کہ وہ دیگر سیاسی جماعتوں کو بھی جوابدہ ٹھہراتے ہوئے اس ’تعصب‘ کو ختم کریں

درخواست میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن سے بارہا کہا گیا کہ وہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے فنڈنگ کے ذرائع کی تصدیق کریں، لیکن کمیشن نے مبینہ طور پر ان درخواستوں کو نظر انداز کیا

تاہم ای سی پی نے گزشتہ ہفتے ایک بیان میں ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ دیگر فریقین کے خلاف مقدمات میں کوئی تاخیر نہیں ہوئی

پی ٹی آئی نے تیس دن کی مہلت سے متعلق اسلام آباد ہائی کورٹ کے عدالتی حکم کو بھی چیلنج کیا ہے

خیال رہے فارن فنڈنگ کیس 14 نومبر 2014 سے زیر التوا ہے، اس کیس سے متعلق درخواست اکبر ایس بابر نے دائر کی تھی

انہوں نے پی ٹی آئی پر پاکستان اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے فنڈنگ میں مبینہ مالی بے ضابطگیوں کا الزام عائد کیا تھا

رواں سال 4 جنوری کو الیکشن کمیشن کی مارچ 2018 میں تشکیل کردہ اسکروٹنی کمیٹی کی جانب سے 95 سماعتوں کے بعد فارن فنڈنگ کیس کی رپورٹ پیش کی گئی

Tags:

Foreign fundingPakistanPolitical PartiesPTI
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

سو سالہ شخص کا ایک ہی کمپنی میں چوراسی سال تک کام کرنے کا کارڈ

Next

بجلی کے بغیر چلتا سادہ کیمرہ اور فالج تشخیص کی چلتی پھرتی ایم آر آئی مشین

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme