Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

’فاسٹ فار یونیٹی‘ غیرمسلموں کا مسلمانوں سے منفرد اظہار یکجہتی

By Akhtar Rasool
اپریل 29, 2022 2 Min Read
0

اسلاموفوبیا کی بڑھتی ہوئی لہر کے خلاف مسلمانوں سے اظہار یکجہتی اور مذہبی رواداری اور افہام و تفہیم کو بہتر بنانے کے لیے رمضان کے مقدس مہینے میں دنیا بھر سے غیر مسلموں نے دو مہمات میں حصہ لیا

عرب نیوز کے مطابق 25 سے زیادہ ملکوں نے سالانہ ’فاسٹ فار یونیٹی‘ یعنی روزہ برائے اتحاد اور 30 روزہ ’رمضان حجاب‘ کے عنوان سے ہونے والے چیلنجز میں حصہ لیا، جن کا آغاز رمضان کے پہلے دن سے ہوا

ان کا اہتمام ایک غیرمنافع بخش تنظیم ورلڈ حجاب ڈے نے کیا ہے۔ اس تنظیم کا مقصد مسلمانوں کے خلاف امتیازی سلوک کا مقابلہ کرنا ہے

تنظیم کا کہنا ہے ”فاسٹ فار یونٹی کے عنوان سے روزے کا چیلنج غیرمسلموں کو ایک، دو، دس یا تمام تیس دن کے روزے رکھنے کی دعوت دیتا ہے تاکہ غیرمسلم یہ تجربہ کر سکیں کہ مسلمان کیسے روزہ رکھتے ہیں اور کیسے وہ خود احتسابی کا روحانی سفر طے کرتے ہیں اور اسلامو فوبیا کے خلاف اپنا موقف اپناتے ہیں“

معروف برطانوی گلوکارہ کیٹ اسٹیبلز بھی ان متعدد غیرمسلموں میں سے ایک ہیں، جنہوں نے اس چیلنج میں حصہ لیا

انہوں نے انسٹاگرام پر پوسٹ کیا کہ یہ دوسرا سال ہے کہ وہ چیلنج میں حصہ لے رہی ہیں

ان کا کہنا ہے ’جیسے نام سے معلوم سے ہوتا ہے، ہیش ٹیگ ‘فاسٹ فار یونٹی’ اسلاموفوبیا کو ختم کرنا اور مذہب اور اختلافات سے قطع نظر اپنی کمیونٹیز میں شامل ہونے کا آغاز ہے۔ برائے مہربانی میری سب سے درخواست ہے کہ معاشرے میں زیادہ سے زیادہ ہم آہنگی اور ایک دوسرے کے لیے ہمدردی کا مظاہرہ کریں۔‘

حجاب چیلنج جو ہیش ٹیگ حجاب 30 کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، 2014 میں شروع ہوا۔ یہ تمام رنگ و نسل کی خواتین کو تیس دن حجاب پہننے کی دعوت دیتا ہے، جس کا مقصد حجاب پہننے والی خواتین کے خلاف امتیازی سلوک ختم کرنا ہے

یہ چیلنجز متعارف کرنے والی تنظیم ’دی ورلڈ حجاب ڈے‘ نیویارک میں 2013 میں قائم ہوئی تھی، جو ہر سال عالمی حجاب ڈے کا اہتمام کرتی ہے

تنظیم کا کہنا ہے کہ سال2021 میں کونسل آن امیریکن اسلامک ریلشنز نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا تھا کہ 61 فیصد مسلمان طلبہ کا ان کے عقیدے کی وجہ سے تمسخر اڑایا گیا اور ان کو ہراساں کیا گیا

سال 2020 میں کیے گئے ایک اور سروے کے مطابق 30 فیصد مسلمان طلبہ نے کہا کہ استاد اور دیگر اسکول کا عملہ ان کی ہراسگی کا ذریعہ بنا.

Tags:

Fast for UnityIslamophobia
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

سابق امریکی سفیر نے خفیہ لابنگ میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا!

Next

ایک ٹرک ڈرائیور کا بیٹا ویر مہان: امریکہ میں بیس بال کے پہلے بھارتی کھلاڑی سے ڈبلیو ڈبلیو ای کے ریسلر بننے تک کا سفر

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme