Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںعالمی

سابق امریکی سفیر نے خفیہ لابنگ میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا!

By Akhtar Rasool
اپریل 29, 2022 3 Min Read
0

عدالتی ریکارڈ سے ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات میں سابق امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے اپنی ملازمت دوران اور ریٹائر کے بعد قطر کے لیے خفیہ لابنگ کا جرم قبول کیا ہے

عدالتی دستاویز کے حوالے کے مطابق رچرڈ اولسن کو اس کام کے لیے ایک نامعلوم پاکستانی امریکن لابیسٹ سے ماہانہ بیس ہزار ڈالر کی رقم موصول ہوئی

تفصیلات کے مطابق ان پر پاکستان میں امریکی سفیر کی ذمہ داریوں کی انجام دہی کے دوران قطر کے شاندار دورے کا الزام بھی ہے

سابق امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے اپنے وکیل کی طرف سے جمع کرائے گئے اعترافی خط میں لکھا ہے ”میں اپنے اوپر عائد کیے گئے جرائم کے الزام کا اعتراف کرکے کیلیفورنیا کے سینٹرل ڈسٹرکٹ اور کولمبیا میں مقدمے کی سماعت سے دستبردار ہونا چاہتا ہوں“

رچرڈ اولسن نے پاکستان اور افغانستان میں امریکا کے خصوصی ایلچی کے طور پر بھی خدمات انجام دیں، ان پر وفاقی عدالت میں حدود کی خلاف ورزی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ انہوں نے ملازمت اور ریٹائرمنٹ کے بعدایک سال کے دوران بیرون ملک کے لیے لابنگ کی

یاد رہے کہ سابق امریکی صدر براک اوبامہ نے 2012 میں رچرڈ اولسن کو بطور سفیر پاکستان میں تعینات کیا تھا، وہ 2011 میں امریکا کی ایبٹ آباد میں کارروائی کے بعد عہدے سے مستعفی ہونے والے کیمرون منٹر کے پیش رو تھے

یاد رہے کہ کیمرون منٹر نے اوسامہ بن لادن کے خلاف پاکستان میں کارروائی کرنے سے متعلق پاکستان کو آگاہ نہیں کیا تھا

رچرڈ اولسن نے 31 اکتوبر 2012 کو آصف زرداری کو اپنی دستاویزات جمع کروائی تھیں اور وہ 27 اکتوبر 2015 تک پاکستان میں ”اپنے عہدے کی ذمہ داریاں“ نبھاتے رہے

اولسن کے خلاف الزامات میں دفتر میں رہتے ہوئے غیر ملکی کام کرنا اور ریٹائرمنٹ کے بعد واشنگٹن میں قطری مفادات کو آگے بڑھانے کے لیے اپنا سیاسی اثر و رسوخ استعمال کرنا شامل ہے

امریکی محکمہ انصاف نے ان پر کاغذی کارروائی میں غلط بیانات درج کرنے اور سابق وفاقی عہدیداروں کی طرف سے غیر ملکی لابنگ کرنے سے متعلق قوانین کی خلاف ورزی کا الزام بھی عائد کیا ہے، یہ دونوں معاملات بد عنوانی کے زمرے میں آتے ہیں

امریکی میڈیا کی جانب سے دیے گئے عدالتی دستاویز کے حوالے کے مطابق رچرڈ اولسن کو اس کام کے لیے ایک نامعلوم پاکستانی امریکن لابیسٹ سے ماہانہ بیس ہزار ڈالر کی رقم موصول ہوئی

رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ لابیسٹ نے 2015 میں خدمات کی انجام دہی کے دوران ایک نامعلوم بحرینی کاروباری شخص سے ملنے کے لیے رچرڈ اولسن کو لندن بھیجا، اس کاروباری شخص نے انہیں اپنی کمپنی میں تین لاکھ ڈالر سالانہ کے معاہدے کی پیشکش کی تھی

استغاثہ نے یہ بھی دعویٰ ہے کہ 2016ع کے آخر میں سرکاری ملازمت چھوڑنے کے بعد رچرڈ اولسن نے اپنے پاکستانی نژاد امریکی رابطے اور قطری حکومت کے اعلیٰ حکام کے ساتھ مل کر واشنگٹن میں دوحہ کے مفادات کو آگے بڑھانے کے لیے کام کیا

امریکی میڈیا کی جانب سے شیئر کی گئی دستاویزات سے معلوم ہوتا ہے کہ جب سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور دیگر خلیجی ممالک نے 2017ع میں قطر کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کر لیے اور دہشت گردی کی مالی معاونت کا حوالہ دیتے ہوئے اس کی واحد زمینی سرحد کو بند کر دیا اس وقت رچرڈ اولسن نے لابنگ کی کہ امریکی حکام تنازعے میں قطر کا ساتھ دیں

استغاثہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے قطری حکومت کی لابنگ مہم کے لیے پس پردہ تعاون بھی فراہم کیا، جس کا مقصد دوحہ ایئرپورٹ پر امریکی کسٹمز اور بارڈر پروٹیکشن پری کلیئرنس سہولیات بھی فراہم کی۔

Tags:

Asif Ali ZardariImran KhanPakistanUSA
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

پالتو بطخ نے مبینہ قتل کا معمہ کیسے حل کیا؟

Next

’فاسٹ فار یونیٹی‘ غیرمسلموں کا مسلمانوں سے منفرد اظہار یکجہتی

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme