Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

امریکی جیل سے فرار قیدی اور گارڈ کے درمیان معاشقے کا انکشاف

By Akhtar Rasool
مئی 5, 2022 4 Min Read
0

امریکی پولیس جیل سے مفرور ایک قیدی اور اس کی معاونت کرنے والی محافظ کو تلاش کر رہی ہے، جن کے بارے میں اب یہ معلوم ہوا ہے کہ ان کے درمیان ’خصوصی تعلق‘ تھا

امریکی ریاست ایلاباما میں پولیس شیرف کے دفتر سے جاری بیان میں ان تازہ ترین معلومات کے بارے میں بتایا گیا، جس کی تصدیق مفرور قیدی کیسی وائٹ کے ساتھی قیدیوں نے کی، کیسی قتل کے الزامات میں قید تھے

امریکی پولیس تاحال اڑتیس سالہ کیسی وائٹ اور چھپن سالہ پولیس افسر وکی وائٹ کو تلاش کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ (دونوں کے درمیان کوئی رشتہ نہیں ہے)

دونوں اس وقت فرار ہوئے تھے جب وکی وائٹ قیدی کو بظاہر ذہنی معائنے کے لیے لے جا رہی تھیں، تو اس دوران دونوں فرار ہوئے۔ پولیس کی جانب سے یہ نہیں بتایا گیا کہ یہ رشتہ رومانوی نوعیت کا تھا یا نہیں

جمعے کو جب دونوں فرار ہوئے تو یہ وکی وائٹ کا کام پر آخری دن تھا۔ انہوں نے حال ہی میں اپنا گھر بیچا تھا اور اپنے ساتھیوں کو بتایا تھا کہ اب وہ اپنی زیادہ تر وقت ساحلِ سمندر پر گزارنا چاہتی ہیں

پولیس کا اب یہ ماننا ہے کہ وکی وائٹ نے اس فرار میں مدد دینے کے لیے جیل کے قواعد کو توڑا اور کیسی وائٹ کو اکیلے معائنے کے لیے لے کر گئیں

منگل کو شیرف رک سنگلٹن نے ایک بیان میں بتایا ’تفتیش کاروں کو لاڈرڈیل کاؤنٹی ڈیٹینشن سینٹر سے قیدی کے ساتھیوں سے مزید معلومات حاصل ہوئی ہیں، جن سے پتہ چلا ہے کہ ان ڈائریکٹر وکی وائٹ اور قیدی کیسی وائٹ کا خصوصی تعلق تھا۔ جس کی آزادانہ ذرائع اور تفتیش کے بعد تصدیق ہو چکی ہے‘

منگل کو امریکی مارشلز سروس نے ایک بیان میں کہا تھا کہ دونوں کو آخری مرتبہ ایک بھورے رنگ کی فورڈ ایج چلاتے دیکھا گیا تھا اور ان کی رجسٹریشن پلیٹ ایلاباما کی تھی

امریکی مارشلز سروس کی جانب سے جاری اعلامیے میں مس وائٹ کے دو فرضی نام بھی بتائے گئے ہیں ایک اپریل ڈیوس اور ایک رینی میری میکسویل

حکام کا کہنا ہے کہ کیسی وائٹ کو ’مسلح اور انتہائی خطرناک‘ تصور کیا جائے

حکام کے مطابق، اب ممکنہ طور پر ان کی اے آر 15 رائفل اور شاٹ گن تک رسائی ہو سکتی ہے

پیر کو شیرف سنگلٹن نے 6 فٹ 9 انچ قد کے حامل کیسی وائٹ کو ’انتہائی خطرناک‘ قرار دیا تھا اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مشورہ دیا تھا کہ وہ انہیں کسی قسم کی مہلت نہ دیں

انھوں نے کہا کہ ’ان کے پاس کھونے کے لیے کچھ بھی نہیں۔‘

ان کا مزید کہنا تھا کہ مس وائٹ کی جانب سے کیش کا استعمال کیا جا رہا ہے اور انہوں نے اپنا موبائل فون بن کر دیا ہے

انہوں نے کہا کہ امریکی خفیہ سروس ان کے مالیاتی ریکارڈ کی جانچ میں مدد دے رہی ہے

لاڈرڈیل کاؤنٹی کے ڈسٹرکٹ اٹارنی کرس کونولی کہتے ہیں کہ ’میں وکی پر اندھا اعتبار کرتا تھا، اور میں یہ بات پورے خلوص سے کہہ رہا ہوں۔ اگر ہمیں جیل سے کچھ بھی چاہیے ہوتا، تو ہم فوری طور پر ان سے رابطہ کرتے، وہ ایک بہترین افسر تھیں۔ یہی وجہ ہے کہ ہمیں جھٹکا لگا ہے۔‘

مارشلز سروس نے مس وائٹ کو مطلوب ‘مفرور ملزم’ قرار دیا ہے۔

واضح رہے کہ کیسی وائٹ پر ستمبر 2020 میں قتل کے مقدمے میں فردِ جرم عائد کی گئی تھی۔ ان پر اٹھاون سالہ کونی رجوے کو چاقو کے وار سے قتل کرنے کا الزام لگایا گیا تھا

وہ پہلے سے ہی سنہ 2015ع میں کیے گئے پرتشدد جرائم کے عوض پچھتر سال قید کی سزا کاٹ رہے تھے، جن میں ڈکیتی، گاڑی چوری کرنے اور پولیس سے فرار اختیار کرنے جیسے جرائم شامل تھے

انھوں نے پہلے مبینہ طور پر قتل کرنے کا اعتراف کیا تھا، لیکن بعد میں انھوں نے اس جرم سے انکار کیا اور اس کی وجہ ذہنی مسائل کو گردانا۔ وہ لاڈرڈیل کاؤنٹی جیل میں یہ مقدمہ چلنے کا انتظار کر رہے تھے، جہاں سے وہ اچانک غائب ہو گئے

اگر ان پر یہ جرم ثابت ہوتا ہے تو انہیں سزائے موت دی جا سکتی ہے

دریں اثنا ایک خاتون، جنھیں وائٹ نے ایک ڈکیتی کے دوران قتل کرنے کی کوشش کی تھی، کہتی ہیں کہ وہ یہ خبر سن کر ‘بہت خوفزدہ’ ہیں

انھوں نے ایک مقامی ٹی وی چینل کو نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ وہ اور ان کا خاندان اس وقت روپوش ہو چکا ہے اور انھیں ڈر ہے کہ کہیں وائٹ انھیں ڈھونڈ نہ لے

انھوں نے کہا کہ وہ مس وائٹ کو پیغام دینا چاہتی ہیں کہ ’اگر وہ اب بھی زندہ ہیں، تو فوری طور بھاگ جائیں۔ جتنا دور جا سکتی ہیں چلی جائیں اور خود کو قانون کے حوالے کر دیں اور کسی سے رابطہ کر لیں۔‘

انہوں نے کیسی وائٹ کو فرار کرنے میں مددگار خاتون افسر سے کہا ’صحیح فیصلہ کریں اس سے پہلے کہ آپ یا کوئی اور زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے۔‘

Tags:

AmericaCriminals Love Story
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

بھارت: اجتماعی ریپ کی شکایت درج کروانے والی تیرہ سالہ دلت لڑکی سے تھانیدار کا مبینہ ریپ

Next

گھر کی دیوار پر سبزیاں اگائیں اور گھر میں ہی موبائل فون مائکرو چپ سے میڈیکل ٹیسٹ کریں

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme