برازیل، پولیس کا صدر کے ساتھی کے گھر چھاپہ، سینیٹر کے زیر جامہ سے بھی ہزاروں پاؤنڈز برآمد

ویب ڈیسک

برازیل میں اینٹی کرپشن پولیس نے صدر کے سیاسی رفیق کے گھر چھاپہ مارا اور تلاشی کے دوران سینیٹر کے زیر جامہ سے بھی ہزاروں پاؤنڈز برآمد کر لیے

عالمی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برازیل کے صدر کے قریبی اتحادی اور سینیٹ میں ڈپٹی لیڈر چیکو روڈریگیوز کی رہائش گاہ پر اینٹی کرپشن پولیس نے چھاپہ مارا جس کے دوران اُن کے گھر کے مختلف حصوں سے سات ہزار پاؤنڈز برآمد ہوئے

چھاپے کے دوران ایک لمحہ ایسا بھی آیا جب سینیٹر نے واش روم جانے کی خواہش ظاہر کی تاہم واش روم جاتے ہوئے پولیس اہلکار کو احساس ہوا کہ سینیٹر نے زیر جامہ میں بھی کچھ چھپایا ہوا ہے جس پر سینیٹر کی جسمانی تلاشی بھی لی گئی

پولیس کو تلاشی کے دوران سینیٹر کے زیر جامہ سے بھی پانچ ہزار پاؤنڈز مل گئے۔ تلاشی کے دوران غیر قانونی طور پر جمع کی گئی دولت ملنے پر برازیلی صدر کے اتحادی کی سینیٹر شپ معطل کردی گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close