کچھ نہیں پتہ، اسکول دوبارہ کب بند ہوجائیں. وزیرِ تعلیم سندھ

نیوز ڈیسک

صوبہ سندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی نے کہا ہے کہ کورونا ابھی ختم نہیں ہوا ہے، اس لئے کچھ نہیں پتہ اسکول دوبارہ کب بند ہوجائیں.

سندھ کے دارالحکومت کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیرِ تعلیم کا کہنا تھا کہ تمام شعبوں کےمقابلے میں اسکولوں میں سب سے زیادہ کورونا ایس او پیز پر عمل کیا جا رہا ہے.

انہوں نے کہا کہ کورونا وبا کے دوران سب سے زیادہ نقصان تعلیم کے حوالے سے ہوا، اسکول بند رہے، کورونا ابھی ختم نہیں ہوا ہے، ہمیں نہیں پتا کہ دوبارہ اسکول کب بند کرنے پڑ جائیں۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ ٹبلیٹس کے ذریعے بچے گھر بیٹھ کر بھی تعلیم جاری رکھ سکتے ہیں، سندھ میں 40 ہزار اسکول ہیں، ہمیں کسی این جی او کے رحم و کرم پر نہیں رہنا چاہیے، ہمیں یہ سہولتیں دیگر سرکاری اسکولوں میں بھی فراہم کرنی ہیں، یہ 100 فیصد ممکن نہیں ہے لیکن ہماری کوشش ہے کہ 50 فیصد اسکولوں میں بھی اگر یہ سہولت دے دیں تو یہ ہماری بہت بڑی کامیابی ہوگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close