Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

’بھائی کو نجی جہاز میں دبئی سے کراچی لا کر اسلحے کا کیس بنایا گیا‘ عبدالحفیظ زہری کی بہن

By Akhtar Rasool
مئی 23, 2022 3 Min Read
0

کراچی میں مقیم بلوچستان کے ضلع خضدار کے نواحی گاؤں زہری سے تعلق رکھنے والی فاطمہ زہری نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے چھوٹے بھائی عبدالحفیظ زہری کو بغیر پاسپورٹ کے نجی جہاز میں دبئی سے کراچی لاکر لاپتہ کردیا گیا اور پھر اسحلہ رکھنے کے کیس میں گرفتاری ظاہر کر کے جیل بھیج دیا گیا

واضح رہے کہ اڑتیس سالہ عبدالحفیظ زہری آٹھ بچوں کے والد ہیں اور دبئی میں مقیم تھے

فاطمہ زہری نے بتایا ”میرے چھوٹے بھائی عبدالحفیظ زہری دبئی انٹرنیشنل سٹی میں رہتے ہیں اور وہاں عمارت سازی (کنسٹرکشن) کے سامان کی کمپنی چلاتے ہیں۔ انہیں ان کی رہائشی عمارت کی پارکنگ سے 27 جنوری 2022 کی رات کو 12 بجے کچھ لوگ اپنے ساتھ لے گئے“

فاطمہ زہری کے مطابق ”میرے بھائی کی اہلیہ نے دبئی پولیس کے پاس ان کی گمشدگی کا مقدمہ بھی درج کروایا۔ بھائی کی گمشدگی کے بعد مختلف لوگ ٹیلی فون کرکے گھر والوں سے ان کا پاسپورٹ مانگ رہے تھے کہ وہ لوگ بھائی کو پاکستان ڈی پورٹ کرنا چاہتے ہیں، اس لیے پاسپورٹ دیں، مگر انہوں نے پاسپورٹ نہیں دیا“

عبدالحفیظ زہری کی بہن نے کہا کہ ”میرے بھائی کا پاسپورٹ ابھی تک ان کے بچوں کے پاس موجود ہے۔ بھائی کی گمشدگی کے چھ دن بعد انہیں بغیر پاسپورٹ ایک نجی جہاز میں دبئی سے کراچی لایا گیا۔ ان کی کراچی آمد کی ہمیں اطلاع بھی ملی، لیکن پھر وہ دوبارہ کراچی سے لاپتہ ہوگئے۔ جس کے تقریباً تین مہینے تک وہ نہیں آئے تو احتجاج کرنے کے ساتھ ساتھ ہم نے سندھ ہائی کورٹ میں ان کی بازیابی کے لیے پٹیشن دائر کی“

فاطمہ زہری کے مطابق ” جب عدالت نے پٹیشن پر پیشی بلائی تو محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے یہ کہتے ہوئے بھائی کی گرفتاری ظاہر کی کہ انہوں نے بھائی کو کراچی کے مبارک شہید روڈ سے اسحلے سمیت گرفتار کیا ہے اور ان پر سندھ آرمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے کراچی سینٹرل جیل بھیج دیا گیا ہے“

اس سلسلے میں سی ٹی ڈی حکام کا موقف جاننے کے لیے انچارج سی ٹی ڈی راجہ عمر خطاب سے ان کے ٹیلی فون پر رابطہ کیا گیا تو ان سے بات نہیں ہو سکی، جبکہ وٹاس ایپ نمبر پر اس کیس کے متعلق موقف جاننے کے لیے پوچھے گئے سوالات پر بھی کوئی ردعمل نہیں دیا گیا

فاطمہ زہری کے مطابق: ’جب سی ٹی ڈی نے بھائی کی گرفتاری ظاہر کی تو یہ دیکھ کر بہت خوشی ہوئی کہ وہ گرفتار ہیں مگر زندہ تو ہیں، کسی تشدد مرکز میں نہیں ہیں۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ میرے بھائی کو فوری طور پر رہا کیا جائے‘

فاطمہ نے مزید بتایا کہ 2010 میں ان کے چودہ سالہ بھائی عبدالمجید زہری لاپتہ ہوگئے تھے اور چھ دن بعد ان کی تشدد زہ لاش ملی تھی۔ انہیں شدید تشدد کرنے کے بعد گولی مار کر قتل کردیا گیا تھا

بقول فاطمہ: ’اس کے کچھ عرصے بعد میرے والد حاجی محمد رمضان زہری کسی کام سے اپنی زرعی زمین کی طرف جارہے تھے تو کسی نے فائرنگ کرکے انہیں قتل کردیا۔ اب بھائی کو دبئی سے لاپتہ کردیا گیا اور ظاہر کیا بھی تو انہیں قید میں رکھا گیا ہے۔‘

فاطمہ زہری کے دعوے کے حوالے سے موقف جاننے کے لیے بلوچستان حکومت کی ترجمان فرح عظیم سے رابطہ کیا گیا، تاہم ان کی جانب سے کوئی جواب موصول نہیں ہوا

دوسری جانب فاطمہ زہری کی جانب سے اپنے بھائی کی بازیابی کے لیے دائر پٹیشن پر سندھ حکومت نے تحقیقات کا حکم دیا ہے

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے ترجمان عبدالرشید چنا نے بتایا: ’پٹیشن کے بعد سندھ حکومت نے اس معاملے پر تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ اگر عبدالحفیظ زہری بے قصور ہیں تو انہیں قانون کے مطابق انصاف دلایا جائے گا“

Tags:

BalochistanHafeez ZehriMissing Persons
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

مریض کے گردے کی 200 سے بھی زائد پتھریاں نکال لی گئیں

Next

حبیبہ پیر، فیاض علی سمیت سات لاپتہ بلوچ افراد کی واپسی

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme