مرلی دھرن پر بننے والی فلم کے ڈائریکٹر کو جان سے مارنے کی دھمکیاں

نیوز ڈیسک

سری لنکا کے سابق اسپنر مرلی دھرن پر بننے والی فلم ’800‘ کے ڈائریکٹر سینو راماسوامی کو بھی جان سے مارنے کی دھمکیاں ملنے لگیں۔

تفصیلات کے مطابق مرلی دھرن پر بننے والی فلم ’800‘ کے ڈائریکٹر سینو راماسوامی کو جان سے مارنے کی دھمکیاں ملی ہیں، اس بات کی نشاندہی فلم ڈائریکٹر سینو راما سوامی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ایک ٹویٹ میں کی ہے،  انہوں نے تامل ناڈو کے وزیراعلیٰ سے فوری طور پر اس کا نوٹس لینے کا مطالبہ بھی کیا ہے

بعد ازاں میڈیا سے بات چیت کے دوران راما سوامی کا کہنا تھا کہ معروف اداکار وجے سیتھو پاتھی کے فلم سے الگ ہونے پر میں نے غصے کا اظہار کیا تھا، اس کے بعد واٹس ایپ اور ایس ایم ایس کے ذریعے مجھے دھمکیاں دی گئیں، بعد میں میری اس معاملے پر سیتھو پاتھی سے بات ہوگئی تھی اور معاملہ ختم بھی ہوچکا ہے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button
Close
Close