Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینتعلیم و صحتخبریں

احساس انڈرگریجویٹ اسکالرشپ پروگرام کی تاریخ میں توسیع

By Akhtar Rasool
اکتوبر 30, 2020 1 Min Read
0

احساس انڈرگریجویٹ اسکالرشپ پروگرام کے لئے درخواستوں کی وصولی کی تاریخ میں 30 نومبر تک توسیع کردی گئی ہے

احساس پروگرام کے حکام کے مطابق وزیر اعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے سال 21-2020 کے لئے درخواستیں جمع کروانے کے لئے آخری تاریخ میں توسیع کا اعلان کیا ہے، اب یہ درخواستیں 30 نومبر 2020ع تک جمع کروائی جا سکتی ہیں

اس سے قبل ، اسکالرشپ کی درخواستیں آن لائن جمع کروانے کی آخری تاریخ   30 اکتوبر ، 2020 مقرر کی گئی تھی

حکام کے مطابق ملک کی متعدد سرکاری یونیورسٹیوں میں داخلے  میں کووڈ-19 کی وجہ سے تاخیر کے پیش نظر احساس اسکالرشپ درخواستوں کی آخری تاریخ میں توسیع کی گئی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ انڈرگریجویٹ طلباء کو اس اسکالرشپ کے لئے موقع  فراہم کیا جا سکے۔

5 ستمبر 2020ع کو آن لائن ایپلیکیشن پورٹل دوبارہ کھولنے کے بعد سے اب تک سسٹم میں 30،000 درخواستیں موصول ہوچکی ہیں

جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ احساس انڈر گریجویٹ اسکالرشپ موجودہ حکومت کا ایک اہم پروگرام ہے جس کا مقصد کم آمدنی والے گھرانوں سے تعلق رکھنے والے طلباء کو اپنی تعلیم کے دوران وظائف مہیا کرنا ہے۔ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ذریعہ تسلیم شدہ پبلک سیکٹر کی 125 یونیورسٹیاں اس پروگرام کا حصہ ہیں۔

احساس انڈرگریجویٹ اسکالرشپ کم آمدنی  والے ایسے خاندانوں سے تعلق رکھنے والے طلباء  کی  انڈرگریجویٹ تعلیم میں مدد فراہم کرتی ہے، جن کی ماہانہ آمدنی 45،000 روپے  سے کم ہو.  اہل طلبہ اپنی درخواست اس پورٹل کے ذریعے آن لائن جمع کر سکتے ہیں ۔

Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

مرلی دھرن پر بننے والی فلم کے ڈائریکٹر کو جان سے مارنے کی دھمکیاں

Next

سعودی عرب کے نئے کرنسی نوٹ پر بھارت کا شدید ردعمل

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme