وہ وعدہ ہی کیا جو وفا ہوجائے، سندھ حکومت آفات متاثرین کی امداد کے وعدے بھول گئی

نیوز ڈیسک

سندھ حکومت کورونا، ٹڈی دل، بارشوں سےمتاثرہ افراد اور کاشتکاروں کی امداد کے وعدے بھی پورے نہ کر سکی

سندھ کی صوبائی حکومت کی جانب سے عوام کی فلاح اور ان کی امداد کے لیے اعلانات تو بہت کیے جاتے ہیں تاہم ان پر عمل درآمد یوتے ہوتے  یا تو برسوں بیت جاتے ہیں یا پھر ان پر عمل ہی نہیں ہو پاتا

ایسا ہی رواں برس کورونا وبا، طوفانی بارشوں اور ٹڈی دل حملوں سے متاثر ہونے والوں کے ساتھ بھی ہوا

سندھ حکومت نے کورونا کی لہر کے دوران مزدوروں کو معاوضہ دینے کا قانون بنایا تھا، اس کے علاوہ متاثرہ کاروباری افراد کی امداد کے بھی اعلانات کیے گئے تھے لیکن اس پر اب تک عمل نہیں ہوسکا

رواں برس ہی سندھ میں طوفانی بارشوں کے باعث ایک لاکھ 13 ہزار مکانات تباہ جب کہ 25 لاکھ افراد متاثر ہوئے، اس قدرتی آفت کے باعث سندھ حکومت نے صوبے کے بیس اضلاع کو آفت زدہ قرار دیا تھا۔ صوبائی حکومت نے بارشوں سے تباہ ہونے والے مکانات و کاروبار کے نقصانات کے ازالے کا اعلان کیا تھا لیکن کئی ماہ گزرنے کے باوجود محکمہ ریلیف و ڈپٹی کمشنرز نقصانات کا سروے اور تخمینہ رپورٹ مکمل نہیں کر سکے

اسی طرح سندھ میں رواں برس ٹڈی دل نے بھی کسانوں کو شدید مالی بحران سے دوچار کیا تھا لیکن سندھ میں ٹڈی دل سے ہونے والے نقصانات پر بھی کسانوں کو کوئی مراعات نہیں مل سکیں.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close