Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںقومی

دسمبر سے گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے آزمائشی پروازوں کا آغاز

By Akhtar Rasool
جون 12, 2022 2 Min Read
0

صوبہ بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر کے نئے ہوائی اڈے گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے آزمائشی پروازوں کا آغاز رواں برس دسمبر میں ہو جائے گا

گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی (جی ڈی اے) کے ایک افسر نے پاکستان کے سرکاری خبر رساں ادارے اے پی پی کو بتایا کہ ’ہوئی اڈے پر تعمیراتی کام کی رفتار تیز کردی گئی ہے۔‘

سرکاری افسر کے مطابق ’50 ارب روپے سے زائد (246 ملین ڈالر) کی لاگت سے نیا گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ 4 ہزار 300 ایکڑ اراضی پر تعمیر کیا جا رہا ہے اور یہ ستمبر 2023 کی ڈیڈلائن سے قبل آپریشنل ہوجائے گا‘

انہوں نے بتایا ’حکومت نے گوادر میں 50 بیڈز کے پاک چین فرینڈشپ ہسپتال کو 150 بیڈز کے اسٹیٹ آف دا آرٹ میڈیکل سینٹر میں تبدیل کردیا ہے تاکہ علاقے کے لوگوں کو صحت کی سہولیات میسر آسکیں‘

گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی (جی ڈی اے) کے افسر کا کہنا ہے کہ ’ہم یہ یقینی بنائیں گے کہ گوادر شہر کی بندرگاہ کے رہائشیوں کو آئندہ برس جنوری سے صحت کی مفت سہولیات میسر ہوں‘

انہوں نے کہا ’گوادر کے پرانے قصبے کی بحالی کے لیے 67 فیصد وسائل وفاقی حکومت فراہم کرے گی جبکہ بلوچستان کی حکومت گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے تحت بقیہ اخراجات برداشت کرے گی‘

ان کے مطابق ’منصوبے کے تحت پانی کی نکاسی، فراہمی اور تقسیم کے منصوبوں کو جلد مکمل کرلیا جائے گا، اس کے ساتھ ہی وہاں کے رہائشیوں کے لیے پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔‘

ان کا کہنا تھا ’گوادر کو پانی کی فراہمی کا مسئلہ تین ماہ کی قلیل مدت میں حل کر لیا جائے گا، اس کے علاوہ ڈی سیلینیشن پلانٹ کی تعمیر کا کام بھی تکمیل کے مرحلے میں ہے تاکہ پورے شہر کی ضروریات کو پورا کیا جاسکے‘

واضح رہے کہ ساحلی شہر گوادر اور اس کے مضافات ایک طویل عرصے سے پینے کی پانی کے شدید مسائل کا سامنا کر رہے ہیں۔

Tags:

AirportGwadarInternational Airport
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

توہین آمیز بیانات کے خلاف احتجاج، اترپردیش میں مسلمان سیاستدان کا گھر مسمار

Next

”زہر کھانے کے پیسے نہیں“ کابینہ کے ارکان کی مراعات میں اضافہ، مزید رقم مختص

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme