عمرہ بحالی کا تیسرا مرحلہ، سات ماہ بعد بیرون ملک سے محدود پیمانے پر حجاز مقدس آمد شروع

نیوز ڈیسک

سعودی حکومت نے سات ماہ بعد کورونا وبا کے باعث عمرہ کی بحالی کے تیسرے مرحلے کا آغاز کردیا ہے، جس کے تحت بیرون ملک سے محدود پیمانے پر حجاز مقدس آمد شروع ہوگئی ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق آج سے عمرے کی ادائیگی  کے تیسرے مرحلے کا آغاز ہو گیا ہے جس میں غیر ملکی و مقامی شہریوں سمیت بیرون ملک سے آئے زائرین بھی شامل ہیں۔ روزانہ کی بنیاد پر کُل بیس ہزار افراد عمرہ ادا کریں گے۔  سات ماہ بعد بیرون ملک سے آئے 10 ہزار زائرین کو عمرے کی ادائیگی کی اجازت ملی ہے،  دس ہزار افراد کو بیس بیس افراد کے پانچ سو گروہوں میں تقسیم کیا گیا ہے جو پورے دن میں وقفے وقفے سے عمرہ ادا کریں گے

سعودی حکومت کے مطابق مسجد الحرام میں ساٹھ ہزار افراد کو نماز کی ادائیگی اور عبادت کی اجازت ہوگی، کورونا ایس او پیز کے تحت عمرہ زائرین کو پہلے تین دن آئسولیشن میں گزارنا ہوں گے جب کہ زائرین کو دوسرا عمرہ کرنے کے لیے لازمی طور پر 14 روز کا وقفہ لینا ہوگا

دوسری جانب سعودی عرب نے عمرہ پروگرام کی آن لائن خریداری کی اجازت دے دی ہے،  سعودی عرب کی حج وعمرہ کمیٹی کے رکن ہانی العمیری کا کہنا ہے کہ دنیا بھر سے بہت بڑی تعداد میں مسلم عمرہ کی ادائیگی کی خواہش رکھتے ہیں۔ اسے آسان بنانے کے لیے حکومت نے عمرہ پروگرام آن لائن فروخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس پروگرام کی خریداری کے بعد عمرہ کے خواہش مند حضرات آن لائن بکنگ کرا سکیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close