کراچی کے قریب 4.6 کی شدت کے زلزلے کے جھٹکے

نیوز ڈیسک

سندھ کے دارالحکومت کراچی کے قریب زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں، تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے شمال مغرب میں 100 کلومیٹر کی دوری پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کا مرکز گڈانی سے 60 کلومیٹر دور تھا اور اس کی گہرائی 10 کلومیٹر زیر زمین تھی

زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.6 ریکارڈ کی گئی، تاہم اس سے کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی

محکمہء موسمیات نے ابتدا میں زلزلے کی شدت 3.6 بتائی تھی، تاہم بعد میں تصحیح کی گئی.

محکمہ موسمیات نے زلزلے کی غلط پیمائش دینے پر معذرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ محکمہ موسمیات اسلام آباد سے ڈیٹا انٹری کے وقت غلطی ہوئی.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close