Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںعالمی

یورپی یونین میں ٹیکنالوجی کمپنیز کو لگام دینے کے قوانین منظور

By Akhtar Rasool
جولائی 7, 2022 2 Min Read
0

یورپین یونین (ای یو) کے پارلیمنٹ نے بلآخر انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کی کمپنیز کو لگام دینے کے لیے دو قوانین منظور کر لیے ہیں

پارلیمنٹ کی جانب سے منظور کردہ دو قوانین پر رواں برس کے آغاز میں یورپی یونین کے ارکان ممالک کے درمیان سمجھوتا ہوا تھا اور تمام ارکان نے قوانین پر اتفاق کیا تھا

خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق یورپین پارلیمنٹ نے ’ڈیجیٹل مارکیٹس ایکٹ‘ (ڈی ایم اے) اور ’ڈیجیٹل سروسز ایکٹ‘ (ڈی ایس اے) نامی دو قوانین کی منظوری دے دی

منظور کیے گئے قوانین میں سے ’ڈجیٹل سروسز ایکٹ‘ کا قانون فیسبک، ٹوئٹر، انسٹاگرام اور ایمازون سمیت اسی طرح کی دیگر ویب سائٹس پر نافذ ہوگا، اس کے ذریعے مذکورہ ویب سائٹس کو صارفین کی پرائیویسی کو یقینی بنانے کا پابند کیا جائے گا، علاوہ ازیں تمام ویب سائٹس خطرناک اور غیر قانونی چیزوں کی فروخت کی بندش کو بھی یقینی بنائیں گی

اسی ایکٹ کے تحت سوشل میڈیا ویب سائٹس، میسیجنگ ایپلیکیشن، سوشل شیئرنگ ایپس اور آن لائن اسٹورز کے پلیٹ فارمز صارفین کے ذاتی ڈیٹا کا غلط استعمال بھی نہیں کریں گے اور نہ ہی ان کے ڈیٹا کو کاروباری مقاصد کے لیے استعمال کر سکیں گے

اسی ایکٹ کے تحت تمام سوشل میڈیا ویب سائٹس اپنے الگورتھم تک یورپین یونین کے ماہرین کی کمیٹی کو بھی رسائی دیں گی اور یہ کمپنی شکایات کا ازالہ کرنے سمیت ویب سائٹس کی حرکتوں پر بھی ںظر رکھ سکے گی

اسی طرح یورپین یونین نے ’ڈجیٹل مارکیٹس ایکٹ‘ بھی منظور کرلیا ہے، جو بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں یعنی گوگل، ایمازون، ایپل اور مائیکرو سافٹ جیسی کمپنیوں پر نافذ ہوگا

اسی ایکٹ کے تحت تمام کمپنیاں اپنی پالیسی کو شفاف رکھیں گی، کسی طرح بھی صارفین کے ڈیٹا کا غلط استعمال نہیں کریں گی، انہیں ان کی پسند یا نہ پسند کی بنیاد پر دوسرے مواد تک رسائی نہیں دیں گی اور کسی طرح بھی صارفین کے ایپس یا انٹرنیٹ کے استعمال میں رکاوٹ نہیں بنیں گی

مذکورہ قوانین کے تحت خلاف ورزیوں پر ٹیکنالوجی کمپنیز کو اپنی سالانہ آمدن کا 10 فیصد حصہ جرمانہ ادا کرنا پڑے گا، تاہم یہ جرمانہ کمپنیز کی مجموعی کمائی کا 20 فیصد حصہ بھی ہو سکتا ہے

دونوں بلز کی منظوری کے بعد خیال کیا جا رہا ہے کہ ڈیجیٹل سروسز ایکٹ یعنی فیس بک، ٹوئٹر اور انسٹاگرام جیسی ایپس اور ویب سائٹس کے لیے بنایا گیا قانون 2024 تک نافذ العمل ہوگا جب کہ دوسرا بل جو کہ گوگل اور ایپل جیسی کمپنیوں کے لیے بنایا گیا ہے وہ کچھ عرصے بعد نافذ العمل ہوسکتا ہے۔

Tags:

AmazonEUEuropean UnionFacebookgoogleTechnologies Companies
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

نئے پکوان: مخلوط پلاؤ، نیوٹرل گوشت، کفایتی کوفتے

Next

عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں کم، پاکستانیوں کو فائدہ کب پہنچے گا؟

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme