مختلف کمپنیاں دنیا بھر میں ایسے افراد کی کھوج میں رہتی ہیں جو قابل اور ذہین ہوں اور کمپنی کی ترقی میں اضافے کے لیے کام کر سکیں، ایسی ہی ایک کمپنی نے حال ہی میں اسی مقصد کے لیے ایک اسامی کا اعلان کیا ہے جس میں ملازم کو انٹرنیٹ پر بیٹھ کر صرف اپنا وقت ضائع کرنا ہوگا
ناروے کی ویب براؤزنگ کمپنی اوپیرا نے اعلان کیا ہے کہ انہیں ایک ایسے شخص کی ضرورت ہے جو دو ہفتے تک صرف ان کا براؤزر استعمال کرے
اس مقصد کے لیے کمپنی 9 ہزار ڈالرز (14 لاکھ 41 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) کی تنخواہ دینے کو تیار ہے
کمپنی کا کہنا ہے کہ منتخب کردہ شخص دو ہفتے تک معمولی نوعیت کی آن لائن سرگرمیاں انجام دے گا جیسے براؤزر پر میمز تلاش کرنا، جانوروں کی ویڈیوز دیکھنا جبکہ اوپیرا کے سوشل میڈیا چینلز کی لائیو اسٹریمنگ کو بھی دیکھنا ہوگا
اوپیرا کی ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ کمپنی کو ایک ایسے شخص کی ضرورت ہے جو اس مقبول براؤزر کو استعمال کرنے کا تجربہ دنیا کے ساتھ شیئر کرے
کمپنی ترجمان کے مطابق دلچسپی رکھنے والے افراد کو ایک وڈیو رکارڈ کر کے بھیجنی ہوگی، جس کا دورانیہ 15 سے 60 سیکنڈز کے درمیان ہو. اس وڈیو میں انہیں کوئی ایسی عجیب صورتحال شیئر کرنی ہوگی جس میں انہیں انٹرنیٹ براؤزنگ کا سہارا لینا پڑا
واضح رہے کہ کمپنی کو 13 نومبر تک اپنی درخواست بھیجی جا سکتی ہے.