Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںسائنس و ٹیکنالوجی

توانائی کا مسئلہ حل کرنے کے لیے ’مٹی کی بیٹری‘ نصب

By Akhtar Rasool
جولائی 10, 2022 2 Min Read
0

فِن لینڈ کے محققین نے دنیا کی پہلی مکمل طور پر فعال ’مٹی کی بیٹری‘ نصب کر دی، جو ایک وقت میں کئی مہینوں کے لیے ماحول دوست توانائی ذخیرہ کر سکتی ہے

بیٹری بنانے والے سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ یہ بیٹری سبز توانائی کو درپیش سال بھر فراہمی کے مسئلے کو حل کر سکتی ہے

کم معیار کی مٹی استعمال کرتے ہوئے اس بیٹری کو اس حدت سے چارج کیا جاتا ہے، جو سورج یا ہوا سے بننے والی بجلی سے پیدا ہوتی ہے

یہ مٹی 500 ڈگری سیلسیئس تک کے قریب حدت ذخیرہ کر لیتی ہے، جس کو بعد ازاں موسمِ سرما میں جب توانائی زیادہ مہنگی ہوتی ہے، گھروں کی گرمائش کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے

واضح رہے کہ فِن لینڈ گیس کا زیادہ تر حصہ روس سے حاصل کرتا ہے۔ لہٰذا یوکرین میں ہونے والی جنگ کی وجہ سے سبز توانائی کی جانب تیزی سے توجہ مبذول ہوئی ہے

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ فِن لینڈ یورپی یونین کا وہ ملک ہے، جس کی روس کے ساتھ سب سے طویل (1340 کلومیٹر) سرحد ہے اور ہیلسنکی کے نیٹو میں شمولیت اختیار کرنے کے فیصلے کے بعد ماسکو نے اس کو گیس اور بجلی کی فراہمی روک دی ہے

جہاں گرمائش اور روشنی کی فکر سیاست دانوں اور فنش شہریوں کو پریشان کیے ہوئے ہے وہیں مغربی فِن لینڈ کے ایک چھوٹے سے پاور پلانٹ میں نصب ایک چھوٹی سی ٹیکنالوجی نے ان پریشانیوں کو دور کرنے کی صلاحیت کا مظاہرہ کیا ہے

بیٹری کی تیاری کے لیے ضروری عناصر کی بات کی جائے تو تقریباً 100 ٹن مٹی جس کو ایک گودام میں بھر دیا جائے۔ یہ سادہ اور سستے ذرات توانائی کو ضروری وقت کے لیے ذخیرہ کرنے کا سب سے مؤثر ذریعہ ہیں۔

Tags:

EnergyFinlandmud battery
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

ٹیٹوال کا کتا (افسانہ)

Next

سری لنکا: صدارتی محل پر مظاہرین کا دھاوے کے بعد صدر راجاپکشے کا مستعفی ہونے کا اعلان

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme